700 احکام خداوندی — Page 186
346 186 الفرقان : ۷۴ - الزخرف: ۴۸ آیات اللہ بارے تکبر سے کام لینا اور سُنی ان سنی کرنا وَإِذَا تُتْلَى عَلَيْهِ ابْتَنَاوَلَّى مُسْتَكْبِرًا كَأَن لَّمْ يَسْمَعُهَا (لقمن: ۸) اور جب اُس پر ہماری آیات کی تلاوت کی جاتی ہے تو وہ استکبار کرتے ہوئے پیٹھ پھیر لیتا ہے گویا اُس نے اُنہیں سنا ہی نہ ہو۔الجاثية : 9 347 اللہ کے نشانات کو پہچاننے کا حکم وَقُلِ الْحَمْدُ لِلَّهِ سَيُرِيْكُمْ آيَتِهِ فَتَعْرِفُوْنَهَا (النمل: ۹۴) اور کہہ دے کہ سب تعریف اللہ ہی کے لئے ہے۔وہ عنقریب تمہیں اپنے نشانات دکھائے گا۔پس تم انہیں پہچان لو گے۔205 348 آیت اللہ کا تمسخر کرنے والوں کی صحبت اختیار نہ کرنا إذَا سَمِعْتُمُ ايَتِ اللهِ يُكْفَرُبهَا وَيُسْتَهْزَ أَ بِهَا فَلَا تَقْعُدُوا مَعَهُمْ حَتَّى يَخُوضُوافِي حَدِيثٍ غَيْرِةِ (النساء: ۱۴۱) جب تم سنو کہ اللہ کی آیات کا انکار کیا جارہا ہے یا ان سے تمسخر کیا جا رہا ہے تو ان لوگوں کے پاس نہ بیٹھو یہاں تک کہ وہ اس کے سوا کسی اور بات میں مصروف ہو جائیں۔ہ الانعام: ۷۱،۶۹