700 احکام خداوندی

Page 182 of 615

700 احکام خداوندی — Page 182

182 إِنَّ هَذِهِ تَذْكِرَةٌ : فَمَنْ شَاءَ اتَّخَذَ إِلَى رَبِّهِ سَبِيلًا (المزمل: ۲۰) یقینا یہ ایک بڑی سبق آموز نصیحت ہے پس جو چاہے اپنے رب کی طرف ( جانے والی ) راہ پکڑ لے۔فَإِنَّمَا يَسَّرْنَهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُوْنَO پس یقینا ہم نے اسے تیری زبان پر سہل کر دیا ہے تا کہ وہ نصیحت پکڑیں۔حمد طه : ۱۱۴،۴،۳ - عبس ۱۱ - التكوير: ۲۸، ۲۹ (الدخان: ۵۹) 336 سورۃ النور کو بطور نصیحت اپنانا ہو سُوْرَةُ أَنْزَلْنَهَا وَفَرَضْنَهَا وَأَنْزَلْنَا فِيهَا أَيْتِ بَيِّنَتٍ لَّعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ O (النور: ۲) ( یہ ) ایک ایسی سورۃ ہے جو ہم نے اتاری ہے اور (جس پر عمل کرنا ) ہم نے فرض کیا ہے اور اس میں ہم نے اپنے روشن احکام بیان کئے ہیں تا کہ تم نصیحت حاصل کرو۔199 337 قرآن کے ذریعہ جہاد کرنا ہے وَجَاهِدُهُمْ بِهِ جِهَادًا كَبِيرًاO اور اس ( قرآن ) کے ذریعہ اُن سے ایک بڑا جہاد کر۔338 قرآن کے ذریعہ لوگوں کو ظلمات سے نور کی طرف لانا (الفرقان: ۵۳) الر كِتَبُ أَنْزَلْنَهُ إِلَيْكَ لِتُخْرِجَ النَّاسَ مِنَ الظُّلُمَتِ إِلَى النُّوْرِ بِإِذْنِ رَبِّهِمْ إِلَى صِرَاطِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ هُ (ابرهیم: ۲) انا الله أَرى : میں اللہ ہوں۔میں دیکھتا ہوں۔یہ ایک کتاب ہے جو ہم نے تیری طرف اتاری