700 احکام خداوندی — Page 177
177 لَا تُحَرِّكَ بِهِ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهِ إِنَّ عَلَيْنَا جَمْعَهُ وَ قُرْآنَهُ فَإِذَا قَرَأَ نَهُ ( القيمة: ١٩،١٧) فَاتَّبِعُ قُرْآنَهُ ل تو اس کی قراءت کے وقت اپنی زبان کو اس لئے تیز حرکت نہ دے کہ تو اُسے جلد جلد یاد کرے۔یقینا اس کا جمع کرنا اور اس کی تلاوت ہماری ذمہ داری ہے۔پس جب ہم اُسے پڑھ چکیں تو تو اس کی قراءت کی پیروی کر۔وَقُرْأَنَا فَرَقْنَهُ لِتَقْرَأَهُ عَلَى النَّاسِ عَلَى مُكْتَ (بنی اسرائیل: ۱۰۷) اور قرآن وہ ہے کہ اسے ہم نے ٹکڑوں میں تقسیم کیا ہے تا کہ تو اسے لوگوں کے سامنے ٹھہر ٹھہر کے پڑھے۔190 322 نعماء الہی اور احکام الہی کو یادرکھنا اور ان کا تذکرہ کرنا یا وَاذْكُرُوا نِعْمَتَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَمَا أَنزَلَ عَلَيْكُمْ مِّنَ الْكِتَبِ وَالْحِكْمَةِ يَعِظُكُمْ بِه (البقرة: ۲۳۲) اور تم پر جو اللہ کا انعام (ہوا) ہے (اُس کو ) یاد رکھو اور (اُسے بھی یاد رکھو ) جو اس نے تم پر اتارا ہے یعنی کتاب اور حکمت ( کو ) کہ وہ اس کے ذریعہ سے تمہیں نصیحت کرتا ہے۔حمله واذْكُرُوا مَا فِيهِ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ O اور اسے یاد رکھو جو اس میں ہے تا کہ تم متقی بن جاؤ۔الاعراف: ۱۷۲ 191 323 قرآن کریم پر تد تیر کرنا أَفَلَا يَتَدَبَّرُونَ الْقُرْآنَ أَمْ عَلَى قُلُوْبِ أَقْفَا لَهَا O پس کیا وہ قرآن پر تدبر نہیں کرتے یادلوں پر اُن کے تالے پڑے ہوئے ہیں۔(البقرة: ۶۴) (محمد: ۲۵)