700 احکام خداوندی

Page 167 of 615

700 احکام خداوندی — Page 167

ہے اور نہ یوم آخرت پر۔167 البقرة: ٢٦٣ 176 303 اللہ کے رستہ میں خرچ کرنے والوں کو بشارت وَبَشِّرِ الْمُحْسِنِينَ الَّذِينَ إِذَا ذُكِرَ اللَّهُ وَجِلَتْ قُلُوبُهُمْ وَالصَّبِرِينَ عَلَى مَا أَصَابَهُمُ وَالْمُقِيمى الصلوةِ وَ مِمَّا رَزَقْنَهُم يُنفِقُونَO (الحج: ۳۶،۳۵) اور جو ( خدا کے سامنے ) عاجزی کرنے والے ہیں اُن کو خوش خبری دیدے۔ایسے لوگوں کو کہ جب اللہ کا نام اُن کے سامنے لیا جائے تو اُن کے دل کانپ جاتے ہیں اور اُن لوگوں کو بھی ( خوش خبری دیدے) جو اپنے پر نازل ہونے والی مصیبتوں پر صبر کرتے ہیں اور نماز کو قائم کرتے ہیں اور جو کچھ ہم نے ان کو دیا ہے ( ہماری خوشنودی کے لیے ) اس میں سے خرچ کرتے رہتے ہیں۔304 خدا کی خاطر خرچ کرنے کی جزاء م وَمَا أَنْفَقْتُم مِنْ شَيْءٍ فَهُوَ يُخْلِفُهُ ۚ وَ هُوَ خَيْرُ الرَّزِقِيْنَ O (سبا: ۴۰) اور جو چیز بھی تم خرچ کرتے ہوتو وہی ہے جو اس کا بدلہ دیتا ہے اور وہ رزق عطا کرنے والوں میں سب سے بہتر ہے۔177 305 انفاق فی سبیل اللہ سے رکنا ہلاکت ہے وَأَنفِقُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَلَا تُلْقُوا بِايْدِ يُكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ (البقرة: ١٩٢) اور اللہ کی راہ میں خرچ کرو اور اپنے ہاتھوں (اپنے تئیں ) ہلاکت میں نہ ڈالو۔محمد : ۳۹