700 احکام خداوندی

Page 165 of 615

700 احکام خداوندی — Page 165

165 اور خرچ کرو اس میں سے جو ہم نے تمہیں دیا ہے پیشتر اس کے کہ تم میں سے کسی کو موت آجائے تو وہ کہے کہ اے میرے رب ! کاش تو نے مجھے تھوڑی سی مدت تک مہلت دی ہوتی تو میں ضرور صدقات دیتا اور نیکوکاروں میں سے ہو جاتا۔200 فتح سے قبل خرچ کرنے والے کا درجہ بہت زیادہ ہے 298 وَمَا لَكُمْ أَلَّا تُنفِقُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَلِلَّهِ سِيْرَاكَ السَّمَوْتِ وَالْأَرْضِ لَا يَسْتَوِى مِنْكُمْ مَّنْ أَنْفَقَ مِنْ قَبْلِ الْفَتح وَقَتَلَ أُولَئِكَ أَعْظَمُ دَرَجَةً مِّنَ الَّذِينَ أَنْفَقُوا مِنْ بَعْدُ وَقَتَلُوا وَكُلًّا وَ عَدَ اللَّهُ الْحُسْنَىٰ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبيرة (الحديد: ١١ ) اور تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ تم اللہ کے راستہ میں خرچ نہیں کرتے حالانکہ آسمان اور زمین کی میراث اللہ ہی کی ہے اے مومنو! فتح سے پہلے جس نے خدا کی راہ میں خرچ کیا اور اس کی راہ میں جنگ کی وہ اس کے برابر نہیں ہو سکتا جس نے فتح کے بعد خرچ کیا اور فتح کے بعد جنگ کی۔فتح سے پہلے خرچ کرنے والے اور جنگ کرنے والے درجہ میں بہت زیادہ ہیں اور اللہ نے دونوں قسم کے لوگوں سے نیکی کا وعدہ کیا ہے۔اور اللہ تمہارے اعمال سے خوب اچھی طرح واقف ہے۔174 299 خدا کے حضور بہترین تحفہ پیش کرنا وَأَقْرِضُوا اللهَ قَرْضًا حَسَنًا وَمَا تُقَدِ سُوا لِأَنْفُسِكُمْ مِنْ خَيْرٍ تَجِدُ وَهُ عِندَ اللهِ هُوَ خَيْرًا وَ أَعْظَمَ أَجْرًا (المزمل: ۲۱) اور اللہ کو قرضہ حسنہ دو اور اچھی چیزوں میں سے جو بھی تم خود اپنی خاطر آگے بھیجو گے تو وہی ہے جسے تم اللہ کے حضور بہتر اور اجر کے لحاظ سے عظیم تر پاؤ گے۔للحم البقرة : ٢٤٦ - ال عمران : ۱۹۳ - المائدة : ۱۳ - الحدید: ۱۹،۱۲ - التغابن: ۱۸