700 احکام خداوندی

Page 164 of 615

700 احکام خداوندی — Page 164

164 171 294 استطاعت کے مطابق خرچ کرنا 295 296 172 وَيَسْتَلُونَكَ مَاذَا يُنْفِقُونَ قُلِ الْعَفْوَ (البقرة: ٢٢٠) وہ لوگ تجھ سے یہ بھی پوچھتے ہیں کہ وہ کیا خرچ کریں؟ اُن سے کہہ دے کہ جتنا تکلیف میں نہ ڈالے۔آسائش اور تنگی میں انفاق فی سبیل اللہ الَّذِينَ يُنفِقُونَ فِي السَّرَّاءِ وَالضَّرَّآءِ وَالْكَظِمِينَ الْغَيْظَ وَالْعَافِينَ عَنِ النَّاسِ * وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَة (ال عمران:۱۳۵) (یعنی) وہ لوگ جو آسائش میں بھی خرچ کرتے ہیں اور تنگی میں بھی اور غصہ دیا جانے والے اور لوگوں سے درگزر کرنے والے ہیں۔اور اللہ احسان کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔مخفی اور اعلانیہ طور پر خرچ کرنا لا قُلْ لِعِبَادِيَ الَّذِينَ امَنُوا يُقِيمُوا الصَّلوةَ وَيُنفِقُوا مِمَّا رَزَقْنَهُمْ سِرًّا وَ علا بية من قبل أن يَأْتِيَ يَوْمٍ لَّا بَيعَ فِيهِ وَلَا جَلل (ابرهیم: ۳۲) تو میرے اُن بندوں سے کہہ دے جو ایمان لائے ہیں کہ وہ نماز قائم کریں اور جو کچھ ہم نے انہیں عطا کیا ہے اس میں سے مخفی طور پر بھی اور علانیہ طور پر بھی خرچ کریں پیشتر اس کے کہ وہ دن آ جائے جس میں کوئی خرید و فروخت نہیں ہوگی اور نہ کوئی دوستی ( کام آئے گی )۔البقرة: ۲۷۲، ۲۷۵ - الرعد: ۲۳ 173 297 موت آنے سے پہلے پہلے خرچ کرنا وَأَنْفِقُوا مِنْ مَّا رَزَقْنكُمْ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَ أَحَدَ كُمُ الْمَوْتُ فَيَقُولَ رَبِّ لَوْ لَا أَخْرُ تَنِي إِلَى أَجَلٍ قَرِيبٍ فَاصَّدَّقَ وَأَكُن مِّنَ الصَّلِحِينَ ) (المتفقون: ١ ١)