700 احکام خداوندی — Page 15
15 ایک روایت میں یہ الفاظ یوں ملتے ہیں کہ حضرت براء بن عازب بیان کرتے ہیں کہ آنحضور ﷺ نے ہمیں سات باتوں کا حکم دیا اور سات باتوں سے روکا۔جن سات باتوں کا حکم دیا ان میں عیادت، جنازہ میں شرکت ، چھینک کا جواب ہسم پوری کرنا وغیرہ شامل ہیں اور جن سات باتوں سے روکا ان میں سونے کی انگوٹھی پہنے ، چاندی کے برتن میں پانی پینے، سرخ رنگ کے ریشمی گروں پر بیٹھے وغیرہ سے منع فرمایا ہے۔( بخاری کتاب الادب) مختلف زبانوں کی لغات اور ڈکشنریوں نے آنحضور ﷺ کے اس فرمان کے پیش نظر حسنات سبعہ یعنی سات خوبیوں (Seven Virtues) اور سیئات سبعہ یعنی سات اخلاق سئیہ (Seven Deadly Sins) کا ذکر کر کے ان عنادین کے تحت سات بنیادی اخلاق حسنہ اور سات بنیادی اخلاق سئیہ کا ذکر کیا ہے۔آنحضور ﷺ نے فرمایا جس دن اللہ تعالیٰ کے سایہ کے سوا کوئی سایہ نہ ہو گا اس دن اللہ تعالیٰ ان سات آدمیوں کو اپنے سایہ رحمت میں جگہ دے گا۔(1) امام عادل (2) جوانی میں عبادت کرنے والا (3) جس کا دل بیوت الذکر کی طرف لگا رہے (4) وہ دو آدمی جو اللہ کی خاطر ایک دوسرے محبت کریں (5) پاکباز مرد جس کو بدی کی طرف عورت بلائے اور وہ اپنے آپ کو روکے رکھے (6) جس نے پوشیدہ طور پر صدقہ دیا اور (7) خلوت میں اللہ کو یاد کرنے والا۔حضرت یوسف کے زمانہ میں سات سال کے قحط کی طرح آنحضور علی کو بھی سات سال کے قحط کی خبر دی گئی تھی۔حجاز میں یہ سخت قحط سات سال تک رہا حتی کہ بعض لوگ ان ایام میں مردار وغیرہ کھانے لگے۔صحتیں اس قدر بگڑ گئیں کہ آنکھوں کے آگے دھوئیں نظر آنے لگے۔لوگوں نے آنحضور ﷺ کے پاس آکر قبائل حجاز کے لئے دعا کی درخواست کی اور آنحضور ﷺ کی دعا کے طفیل یہ سات سالہ قحط ختم ہوا۔(مسلم کتاب الزكوة) ( خلاصه از تفسیر کبیر جلد سوئم صفحه ۳۲۰، زیر آیت یوسف: ۴۸) حمد حج کی عبادت میں سات کے ہندسے کا بار بار ذکر ہے جیسے خانہ کعبہ کے طوائف کے سات چکر، صفا اور مردہ کے درمیان سات دوڑیں، رمی الجمار کے وقت تین جمرة (جمرة الاويه، جمرة الوسطی اور جمرة العقبه) کوسات سات کنکر مارنا وغیرہ۔سات سال کی عمر کو بچہ پہنچ جائے تو نماز پڑھنے کی تا کید احادیث سے ملتی ہے۔حضرت خلیفہ امسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں: جماعت احمدیہ کا نظام ایک ایسا نظام ہے جو بچپن سے لے کر مرنے تک ہر احمدی کو ایک پیار محبت کی لڑی میں پرو کر رکھتا ہے۔بچہ جب سات سال کی عمر کو پہنچتا ہے تو اسے ایک نظام کے ساتھ وابستہ