700 احکام خداوندی

Page 133 of 615

700 احکام خداوندی — Page 133

133 (یعنی) وہ لوگ جنہیں ان کے گھروں سے ناحق نکالا گیا محض اس بنا پر کہ وہ کہتے تھے کہ اللہ ہمارا رب ہے۔اور اگر اللہ کی طرف سے لوگوں کا دفاع اُن میں سے بعض کو بعض دوسروں سے بھڑا کر نہ کیا جاتا تو راہب خانے منہدم کر دئیے جاتے اور گرجے بھی اور یہود کے معابد بھی اور مساجد بھی جن میں بکثرت اللہ کا نام لیا جاتا ہے۔اور یقینا اللہ ضرور اس کی مدد کرے گا جو اس کی مدد کرتا ہے۔یقینا اللہ بہت طاقتور ( اور ) کامل غلبہ والا ہے۔110 211 مساجد کو آباد کرنے کے لئے ایمان باللہ ، اقام الصلوۃ اور خشیت الہی 212 ضروری ہے إِنَّمَا يَعْمُرُ مَسْجِدَ اللهِ مَنْ آمَنَ باللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَأَقَامَ الصَّلوةَ وَأَتَى الزَّكوةَ وَلَمْ يَخْشَ إِلَّا اللَّهَ (التوبة: ١٨) اللہ کی مساجد تو وہی آباد کرتا ہے جو اللہ پر ایمان لائے اور یوم آخرت پر اور نماز قائم کرے اور زکوۃ دے اور اللہ کے سوا کسی سے خوف نہ کھائے۔مسجد حرام کے حقیقی متولی متقی ہیں إِنْ أَوْلِيَاؤُهُ إِلَّا الْمُتَّقُونَ وَلَكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ (الانفال: ۳۵) اس کے (حقیقی) متولی تو صرف متقی ہیں لیکن اِن (کفار ) میں سے اکثر اس بات کو جانتے نہیں۔213 مشرکین اللہ تعالیٰ کی مساجد کو آباد کیسے کر سکتے ہیں حمد مَا كَانَ لِلْمُشْرِكِيْنَ أَنْ يَعْمُرُوا مَسَجِدَ اللَّهِ شَهِدِينَ عَلَى أَنفُسِهِمْ بِالْكُفْرِ (التوبة: 1 ) مشرکین کا کام نہیں کہ وہ اللہ کی مسجد میں آباد کریں جبکہ وہ خود اپنے نفسوں کے خلاف کفر کے گواہ ہیں۔