700 احکام خداوندی

Page 127 of 615

700 احکام خداوندی — Page 127

127 200 اللہ کی طرف رجوع کی خاطر عذاب چکھانا لِيُذِيقَهُمْ بَعْضَ الَّذِي عَمِلُوا لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُوْنَ O (الروم: ۴۲) تا کہ وہ انہیں ان کے بعض اعمال کا مزہ چکھائے تا کہ شائد وہ رجوع کریں۔201 فاسق لوگ عذاب نار چکھیں گے وَقِيلَ لَهُمْ ذُوقُوا عَذَابَ النَّارِ الَّذِى كُنتُم بِهِ تُكَذِبُونَ O (السجدة: ۲۱) اور ان سے کہا جائے گا اس آگ کا عذاب چکھو جسے تم جھٹلایا کرتے تھے۔202 | جہنمیوں سے سلوک (الدخان: ۴۴، ۵۱) إِنَّ شَجَرَتَ الزَّتُوْمِ طَعَامُ الْآتِيمِ كَالْمُهْلِ يَغْلِى فِي الْبُطُونِ 3 كَعَلَى الْحَمِيمِ خُذْ وُهُ فَاعْتِلُوهُ إِلَى سَوَاءِ الْجَحِيمِ ثُمَّ صُبُّوا فَوْقَ ةٌ رأْسِهِ مِنْ عَذَابِ الْحَمِيمِ ذُقُ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْكَرِيمُ O إِنَّ هَذَا مَا كُنتُم بِهِ تَمْتَرُونَ O یقین تھوہر کا پودا۔گنہ گار کا کھانا ہے۔(1) پگھلے ہوئے تانبے کی طرح ہے۔پیٹوں میں کھولتا ہے۔گرم پانی کے گھولنے کی طرح۔اسے پکڑو اور پھر اُسے گھسیٹتے ہوئے جہنم کے وسط میں لے جاؤ۔پھر اس کے سر پر کچھ کھولتے ہوئے پانی کا عذاب انڈیلو۔چکھ۔یقینا تو تو بہت بزرگ (اور ) عزت والا ( بنتا) تھا۔یقینا یہی ہے وہ جس کے بارے میں تم شک کیا کرتے تھے۔ح وَامْتَارُوا الْيَوْمَ أَيُّهَا الْمُجْرِمُونَ ) اور ( ہم یہ بھی کہیں گے کہ ) اے مجرمو! آج تم ( مومنوں سے ) الگ ہو جاؤ۔(1) ہے ہیں الزخرف : ۷۵ ، ۷۸ - الطور : ۱۲ ، ۱۷ - القمر : ۴۰، ۴۹ - السجدة: ۱۵:۱۴