700 احکام خداوندی

Page 122 of 615

700 احکام خداوندی — Page 122

122 18997 ور لی زندگی کی حقیقت اور اس سے اجتناب اعْلَمُوا أَنَّمَا الْحَيْوَةُ الدُّنْيَا لَعِبٌ وَلَهُوَ وَزِيْنَةً وَّ تَفَاخُرٌ بَيْنَكُمْ وَتَكَاثُرٌ فِي الأموال والأولاد (الحدید: ۲۱) جان لو کہ دنیا کی زندگی محض کھیل کود اور نفس کی خواہشات کو پورا کرنے کا ایسا ذریعہ ہے جو اعلی مقصد سے غافل کر دے اور سج دھج اور باہم ایک دوسرے پر فخر کرنا ہے اور اموال اور اولاد میں ایک دوسرے سے بڑ ھنے کی کوشش کرنا ہے۔محمد : ۳۷ 190 ورلی زندگی اور شیطان تجھے دھوکہ میں نہ ڈالے 190 98 يَأْيُّهَا النَّاسُ إِنَّ وَعْدَ اللهِ حَقٌّ فَلَا تَغُرَّنَّكُمُ الْحَيْوَةُ الدُّنْيَا وَلَا يَغُرَّنَّكُمْ باللهِ الْغَرُورُ إِنَّ الشَّيْطَنَ لَكُمْ عَدْ و فَاتَّخِذُوهُ عَدُوًّا إِنَّمَا يَدْعُوا حِزْبَهُ لِيَكُونُوا مِنْ أَصْحَبِ السَّعِيرِه (فاطر: ۷۶) اے لوگو! اللہ کا وعدہ یقینا سچا ہے۔پس تمہیں دنیا کی زندگی ہر گز کسی دھو کہ میں نہ ڈالے اور اللہ کے بارہ میں تمہیں سخت فریبی (یعنی شیطان) ہر گز فریب نہ دے سکے۔یقینا شیطان تمہارا دشمن ہے۔پس اُسے دشمن ہی بنائے رکھو۔وہ اپنے گروہ کو محض اس غرض سے بلاتا ہے تا کہ وہ بھڑکتی آگ میں پڑنے والوں میں سے ہوجائیں۔(نوٹ: اس میں دو حکم ہیں) (1) ور لی زندگی دھو کہ میں نہ ڈالے۔(2) شیطان دشمن ہے اسے دشمن ہی سمجھو۔ہ لقمن : ۳۴