700 احکام خداوندی — Page 121
186 121 لقائے انہی کے لیے اعمال کی شرط اور شرک سے اجتناب فَمَنْ كَانَ يَرْجُوا لِقَاءَ رَبِّهِ فَلْيَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَّلَا يُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبِّةٍ أَحَدًا ( الكهف : ااا) پس جو شخص اپنے رب سے ملنے کی امید رکھتا ہوا سے چاہیے کہ نیک ( اور مناسب حال ) کام کرے اور اپنے رب کی عبادت میں کسی کو بھی شریک نہ کرے۔96 187 تقدیر الہی کو جلد طلب نہ کرنا أَتَى أَمْرُ اللَّهِ فَلَا تَسْتَعْجِلُوهُ اللہ کا حکم آنے ہی کو ہے پس اس کی طلب میں جلدی نہ کرو۔خُلِقَ الْإِنْسَانُ مِنْ عَجَلٍ سَأُورِيكُمُ ايَتِى فَلَا تَسْتَعْجِلُونِ O (النحل : ٢) (الانبياء: ۳۸) انسان جلد بازی کے خمیر سے پیدا کیا گیا ہے۔میں ضرور تمہیں اپنے نشانات دکھاؤں گا پس مجھے سے جلدی کرنے کا مطالبہ نہ کرو۔☆☆ لله علي الحج: ۲۸ - العنكبوت: ۵۵ - الذريت: ۲۰،۱۵ - الشعراء: ۲۰۲ - ص: ۱۷۔الشفت: ۱۷۷ - 188 اچھی بات سے پہلے بُری بات کے لئے جلدی کرنے کی ممانعت قَالَ يَقَوْمِ لِمَ تَسْتَعْجِلُونَ بِالسَّيِّئَةِ قَبْلَ الْحَسَنَةِ لَوْلَا تَسْتَغْفِرُونَ اللهَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ ) (النمل: ۴۷) اس نے کہا اے میری قوم! تم کیوں اچھی بات سے پہلے بڑی بات کے لیے جلدی کرتے ہو۔تم کیوں اللہ سے بخشش نہیں مانگتے تا کہ تم پر رحم کیا جائے۔