700 احکام خداوندی

Page 12 of 615

700 احکام خداوندی — Page 12

1 12 23 مارچ کو اختتام کو پہنچ رہا ہے۔میں اس کام کو اس مبارک دن ہی کی نذر کرتا ہو جب 116 سال قبل جماعت احمدیہ کی بنیاد رکھی گئی تھی۔میں دُعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان احکام قرآنیہ کو جہاں احباب جماعت کی تعلیم و تربیت کے لئے مفید بنائے وہاں اکناف عالم میں بسنے والے تمام انسانوں کے لئے باعث رحمت و برکت بنائے۔آمین اللہم آمین ثم آمین۔خصوصی شکریہ ناشکری ہوگی اگر خاکسار اس جگہ اپنے بہت ہی پیارے برخوردار برادرم مکرم عبد المعظم خان صاحب کا شکر یہ ادا نہ کرے، جنہوں نے نہ صرف کمپوزنگ میں میرا ہاتھ بٹایا بلکہ اس سارے مسودہ کو ترتیب دینے اور اس کو ڈیزائن کرنے میں دن رات ایک کر کے بہت محنت سے کام کیا۔اس سارے کام کے دوران مجھ سے شاباش بھی لی اور پیار بھری جھڑ کیاں بھی لیں۔مگر اس مبارک کام کو اپنی سعادت سمجھتے ہوئے سر جھکا ئے مکمل کیا۔میں قارئین سے درخواست کرتا ہوں کہ اس مجموعہ احکام کا مطالعہ کرتے ہوئے برادرم محمد المعظم خان کو اپنی 3 عاؤں میں یاد رکھیں۔اللہ تعالی انہیں دینی اور دنیاوی نعماء سے مالا مال کرے۔ان کی اہلیہ عزیزہ قدسیہ سلمہا کو بھی اللہ تعالیٰ جزا دے، جن کے تعاون سے برادرم خان نے کام مکمل کیا۔کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ جب تک گھر والی کا تعاون نہ ہو خدمات دینیہ کا حق کما حقہ ادا نہیں ہو سکتا۔فَجَزَاهُمُ اللهُ تَعَالَى أَحْسَنَ الْجَزَاءِ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ ضروری نوٹ : آپ کو احکام کے ساتھ ساتھ دائیں جانب گفتی کے دو کالم نظر آئیں گے۔وائیں کالم میں main حکم کی گنتی ہے جو 700 احکام کو مد نظر رکھ کرکی گئی ہے، جبکہ بائیں کالم میں کمل احکام کی تعداد درج ہے۔)