700 احکام خداوندی — Page 11
11 تا ہم خاکسار نے کوشش کی ہے کہ قرآن کریم کا کوئی حکم بیان ہونے سے نہ رہ جائے۔اس لئے استنباط شدہ حکم کو یا اصل حکم کی شاخ کو فروعات اور ذیل میں لے آئے ہیں اور اصل حکم سے متعلقہ تائیدی حوالہ جات کو حکم کے نیچے دو سٹار ہی ہو لگا کر بیان کر دیا گیا ہے تا قاری کو ایک ہی حکم دوسری جگہ تلاش کرنے میں آسانی ہو۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہماری حقیر سی اس خدمت کو اپنی جناب میں قبول فرمائے اور اس کے دوررس تربیتی اور تبلیغی نتائج مرتب فرمائے۔اور احباب جماعت کو قرآن کریم کے تمام احکامات پر کما حقہ عمل پیرا ہونے کی توفیق دے۔آمین۔قرآن متقیوں کے لئے ہدایت ہے۔اس میں اخلاقی ، روحانی اور تمدنی کامیابی کے لئے ہدایت موجود ہے۔اس لئے ہمارا یہ فرض بنتا ہے کہ ہم اس کی ہر آیت کو بطور حکم سمجھتے ہوئے پڑھیں اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔ہمیں سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی یہ نصیحت مد نظر رکھنی چاہئے کہ یہ احکامات اللہ تعالیٰ کی طرف سے مختلف نوعیت کی دعوتیں اور کھانے ہیں جن کو کھانا چاہئے اور سب سے فائدہ حاصل کرنا چاہئے۔یہ اس طرح ہے جس طرح روز مرہ کی دعوتوں میں مختلف انواع کے کھانے ہوتے ہیں اور ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہم اللہ تعالی کی نعمت سمجھتے ہوئے تمام کھانوں میں سے کچھ نہ کچھ لیں اور انہیں چکھ لیں۔بعینہ یہ روحانی کھانے ہمارے لئے چنے گئے ہیں جن سے بھر پور فائدہ اٹھانا ہمارے لیے لازمی ہے۔میں اس جگہ مکرم سید تنور مجتبی صاحب سیکرٹری تعلیم القرآن جماعت احمد یہ اسلام آباد اور محترمہ آیا ذاکرہ ناصر صاحبہ صدر لجنہ اماءاللہ اسلام آباد ضلع اور اپنی اہلیہ محترمہ زکیہ فردوس صاحبہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے کمپیوٹرز اور دیگر کاموں میں سہولتیں مہیا فرمائیں اور ان کے تعاون سے کام آسان ہوتا چلا گیا۔فَجَزَاهُمُ اللَّهُ تَعَالَى أَحْسَنَ الْجَزَاءِ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ مركز بغرض منظوری بھیجوانے سے قبل خاکسار اس مسودہ کے ساتھ برادرم مکرم حافظ مظفر احمد صاحب ایڈیشنل ناظر اصلاح و ارشاد برائے دعوت الی اللہ کی خدمت میں مشورہ کی غرض سے حاضر ہوا۔آپ نے از راہ شفقت بہت تفصیل سے اس پر نظر ڈالی۔میری اس کاوش کو پسند کی نظر سے دیکھا اور بہت سراہا اور بعض مفید مشورے بھی دیے۔فَجَزَاهُمُ اللَّهُ تَعَالَى أَحْسَنَ الْجَزَاءِ چار سالہ طویل محنت شاقہ کے بعد یہ مبارک کام جماعت احمدیہ کی تاریخ کے ایک اہم دن یعنی