700 احکام خداوندی

Page 119 of 615

700 احکام خداوندی — Page 119

119 179 آخرت کے لیے تیاری کرنے کا حکم لله وَمَنْ أَرَادَ الآخِرَةَ وَ سَعَى لَهَا سَعْيَهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَأُولَئِكَ كَانَ سَعْيُهُمُ تَشْكُورًا (بنی اسرائیل: ۲۰) اور وہ جس نے آخرت کا ارادہ کیا ہو اور اس کے لیے جیسا کہ اس کا حق ہے کوشش کی ہو بشر طیکہ وہ مومن ہو تو یہی ہیں وہ لوگ جن کی کوشش مشکور ہوگی۔92 180 رب کی مغفرت اور جنت کے حصول کے لئے سبقت لینا 93 ا سَابِقُوا إِلَى مَغْفِرَةٍ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا كَعَرْضِ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ (الحديد : ۲۲) اپنے رب کی مغفرت کی طرف ایک دوسرے سے آگے بڑھو اور اُس جنت کی طرف بھی جس کی وسعت آسمان اور زمین کی وسعت کی طرح ہے۔ال عمران : ۱۳۴ 181 ہجرت الی اللہ فَفِرُّوا إِلَى اللهِ پس تیزی سے اللہ کی طرف دوڑو۔182 ہر دم بہتری کی طرف سفر جاری رکھنا ولَلآخِرَةُ خَيْرٌ لَّكَ مِنَ الْأَوْلَى ) اور یقیناً آخرت تیرے لئے ( ہر ) پہلی (حالت ) سے بہتر ہے۔(الذريت: ۵۱) (الضحى: ۵)