خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 82
خطبات مسرور جلد 17 82 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 08 فروری 2019 حضرت حارث واقعہ بئر معونہ میں شریک ہوئے۔جس وقت یہ واقعہ ہوا اور صحابہ کو شہید کیا گیا اُس وقت حضرت حارث اور عمرو بن امیہ اونٹوں کو چرانے گئے ہوئے تھے۔سیرت ابن ہشام میں دو اصحاب عمرو بن امیہ اور حضرت منذر بن محمد کا درج ہے۔بہر حال بعض کتابوں کی روایت میں یہ تھے جو اونٹوں کو چرانے والے تھے۔بہر حال اس روایت کے مطابق جو یہ کہتی ہے کہ یہ تھے ، جب واپسی پر یہ اپنے پڑاؤ کی جگہ پر پہنچے تو دیکھا کہ پرندے وہاں بیٹھے ہوئے ہیں تو انہوں نے سمجھ لیا کہ ان کے ساتھی شہید ہو چکے ہیں۔حضرت حارث نے حضرت عمر و سے کہا کہ آپ کی کیا رائے ہے ؟ عمرو نے کہا کہ میرا خیال تو یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس چلا جائے اور واپس جا کے خبر کی جائے۔حضرت حارث نے کہا کہ میں اس جگہ سے پیچھے نہیں رہوں گا جہاں منذر کو قتل کیا گیا ہے۔چنانچہ آپ آگے بڑھے اور لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔(اسد الغابه جلد 1 صفحه 615 حارث بن الصمة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 2003ء) (سیرت ابن هشام صفحه 439 حدیث بئر معونة مطبوعه دار ابن حزم بيروت 2009ء) حضرت عبد اللہ بن ابی بکر کہتے ہیں کہ حارث کی شہادت دشمنوں کی طرف سے مسلسل پھینکے جانے والے نیزوں کی وجہ سے ہوئی تھی جو ان کے جسم میں پیوست ہو گئے تھے اور آپ شہید ہو گئے تھے۔(اسد الغابه جلد 1 صفحه 615 حارث بن الصمة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 2003ء) اللہ تعالیٰ ان تمام بدری صحابہ کے درجات بلند سے بلند فرماتا چلا جائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 22 فروری 2019ء تا 07 مارچ 2019 ء خصوصی اشاعت جلد 26 شماره 08-09 صفحه 10 تا14)