خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 80 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 80

80 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 08 فروری 2019 خطبات مسرور جلد 17 حضرت ثعلبہ کو شہید کیا۔ایک روایت کے مطابق حضرت ثعلبہ غزوہ خیبر کے موقع پر شہید ہوئے تھے۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 435 ثعلبه بن غنمة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 1990ء)، (استیعاب جلد 1 صفحه 207 ثعلبه بن عنمة مطبوعة دار الجيل بيروت 1992ء) پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت جابر بن خالد۔حضرت جابر بن خالد کا تعلق انصار کے قبیلہ بنو دینار سے تھا۔حضرت جابر بن خالد غزوہ بدر اور احد میں شامل ہوئے تھے۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 394 جابر بن خالة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 1990ء) پھر ایک صحابی ہیں حضرت حارث بن نعمان بن امیہ ، انصاری تھے۔حضرت حارث کا تعلق انصار کے قبیلہ اوس سے تھا۔آپ غزوہ بدر اور غزوہ احد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شامل ہوئے۔آپ حضرت عبد اللہ بن جبیر اور حضرت خوات بن جُبیر کے چچا تھے۔جنگ صفین کے موقع پر حضرت علی کی طرف سے شامل ہوئے تھے۔(اسد الغابه جلد 1 صفحه 641 حارث بن نعمان مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء) (اصابه جلد 1 صفحه 694 حارث بن نعمان مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1995ء) پھر حضرت حارث بن انس انصاری ہیں۔ان کی والدہ کا نام حضرت ام شریک تھا اور والد انس بن رافع تھے۔آپ کی والدہ نے بھی اسلام قبول کیا اور رسول اللہ کی بیعت سے مشرف ہوئی تھیں۔حضرت حارث کا تعلق قبیلہ اوس کی شاخ بنو عبدالا شکل سے تھا۔غزوہ بدر اور احد میں شامل ہوئے تھے اور غزوہ احد میں آپ کو شہادت نصیب ہوئی۔حضرت حارث ان چند اصحاب میں سے تھے جو غزوہ احد میں حضرت عبد اللہ بن جبیر کے ساتھ دڑے پر ڈٹے رہے اور جام شہادت نوش کیا۔الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 334 حارث بن انش ، صفحه 362 عبد الله بن جبير مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 1990ء) (الطبقات الكبرى جلد 8 صفحه 277 ام شريك مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء) پھر حضرت حریث بن زید انصاری ایک صحابی تھے۔ایک روایت میں ان کا نام زید بن ثعلبہ بھی بیان ہوا ہے۔حضرت حریث کا تعلق قبیلہ خزرج کی شاخ بنو زید بن حارث سے تھا۔آپ اپنے بھائی حضرت عبد اللہ کے ساتھ غزوہ بدر میں شامل ہوئے تھے جنہیں اذان کی بابت رو یاد کھائی گئی تھی۔آپ غزوہ احد میں بھی شامل ہوئے تھے۔(اسد الغابه جلد 1 صفحه 7177-718 حریث بن زید مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء) ان کے بھائی کو بھی اذان کے الفاظ کے بارے میں بتایا گیا تھا۔پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت حارث بن اصمہ۔حضرت حارث بن اصمہ کا تعلق انصار کے قبیلہ بنو نجار سے تھا اور بئر معونہ کے روز یہ شہید ہوئے تھے۔استيعاب جلد 1 صفحه 292 حارث بن اصمه مطبوعه دار الجيل بيروت 1992ء) آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حارث اور حضرت صہیب بن سنان کے درمیان مواخات قائم فرمائی تھی۔(اصابه جلد 1 صفحه 673 حارث بن صمة مطبوعة دار الكتب العلميه بيروت 1995ء)