خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page ix of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page ix

خطبات مسرور جلد 17 اور نئے مرکز کے بعض کو ائف کا بیان۔خطبہ نمبر تاریخ 5 خلاصہ جات 21 $20190*24 مقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ (سرے)، یوکے صفحہ 270-281 آیت استخلاف سے پہلے اور اس کے بعد کی آیات میں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی اطاعت اور حکموں پر عمل کی طرف توجہ دلائی گئی ہے جس کے نتیجے میں خلافت کا انعام دیے جانے کا وعدہ ہے۔حضور انور نے ان آیات کریمہ کا ترجمہ پیش کرنے کے بعد فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے ہر بات کھول کر بیان فرما دی ہے کہ جب تک تم ہر امتحان اور آزمائش میں ثابت قدم رہ کر اللہ اور اس کے رسول کے احکامات پر شرح صدر کے ساتھ عمل نہیں کرو گے تمہیں کامیابی نہیں مل سکتی۔حضور انور نے فرمایا کہ مجھے پتا چلا ہے کہ بعض صدران نے جون میں ٹرم ختم ہونے سے پہلے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔کیا یہ اس لیے کام کر رہے تھے کہ ہم نے مستقل عہدے دار رہنا ہے۔یہ دینی کاموں میں خیانت اور باغیانہ سوچ اور خلافت کی اطاعت کے دائرے سے باہر نکلنے والی بات ہے۔حضور انور نے دور دراز ملکوں گنی بساؤ، مصر اور کیمرون کی بعض مثالیں پیش فرمائیں کہ کس طرح خدا تعالیٰ لوگوں کی راہ نمائی فرمارہا ہے اور لوگ ایمان و اخلاص میں ترقی کر رہے ہیں۔آخر میں حضورِ انور نے مسجد مبارک کے سنگ بنیاد کے حوالے سے فرمایا کہ سنگ بنیاد کے وقت میں کینیڈا کے سفر پر تھا۔اینٹ پر دعا کروا کے لے لی گئی تھی۔چنانچہ اس مسجد کی بنیاد 10 /اکتوبر 2016ء کو مکرم عثمان چینی صاحب مرحوم نے رکھی تھی۔ہم کہہ سکتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے چینی قوم کا بھی اس میں حصہ ہے۔مکرم عثمان چینی صاحب کو یہ خواہش اور فکر رہتی تھی کہ چین میں کسی طرح احمدیت اور اسلام کا حقیقی پیغام پہنچے جائے۔پس ہمیں ان کے درجات کی بلندی کے ساتھ ، چین میں بھی اور دنیا کے ہر ملک میں اسلام کے پھیلنے کے لیے بہت دعا کرنی چاہیے۔خطبہ نمبر 22 تاریخ مقام 31 مئی 2019ء بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن، یوکے جمعہ کی اہمیت اور فضیلت اور جمعتہ الوداع کے حوالہ سے غلط تصورات کی تردید۔خطبہ نمبر 23 تاریخ مقام 07 جون 2019ء مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ(سرے)، یو کے صفحہ 282-291 صفح 292-302 بدری صحابہ حضرت عبد اللہ بن طارق بلوی، حضرت عاقل بن بکیر، حضرت زید بن حارثہ کی سیرت و سوانح کا بیان ، سفر طائف۔خطبہ نمبر 24 تاریخ مقام صفحہ 303-314 14 جون 2019ء بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن، یوکے حضرت زید بن حارثہ کی سیرت و سوانح ، حضرت ام ایمن کا ذکر ، حضور انور کا فرمانا کہ بدری صحابہ کے ذکر کے دوران ان بزرگ خواتین کا ذکر ساتھ ساتھ کرتا رہتا ہوں تا کہ ان خواتین کے بلند مقام کا بھی پتا لگتار ہے۔خطبہ نمبر 25 تاریخ مقام 21 جون 2019ء مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ(سرے)، یو کے حضرت زید بن حارثہ کی سیرت، محترمہ مریم سلمان گل صاحبہ بنت مبارک احمد صدیقی صاحب کا ذکر خیر۔صفحہ 315-327