خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 68 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 68

خطبات مسرور جلد 17 6 68 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 08 فروری 2019 خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 108 فروری 2019ء بمطابق 08, تبلیغ 1398 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن، یوکے تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: آج جن صحابہ کا میں ذکر کروں گا ان میں سے پہلا نام حضرت ابُو مُلَيْل بن الْأَزْعَر کا ہے۔ان کی والدہ کا نام اُمّ عمرو بنت اشرف تھا اور ان کا تعلق انصار کے قبیلہ اوس سے تھا۔ان کو غزوہ بدر اور غزوۂ احد میں شامل ہونے کی سعادت نصیب ہوئی۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 353 ابو مليل بن الازعر مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء) (اسد الغابه جلد 6 صفحه 295 ابو مليل بن الازعر مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء) ایک روایت کے مطابق ان کے بھائی حضرت ابو حَبِیب بن ازْعَد بھی غزوہ بدر اور دیگر غزوات میں شامل ہوئے تھے۔(اسد الغابه جلد 6 صفحه 65 ابو حبیب بن الازعر مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء) دوسر ا ذکر حضرت انس بن معاذ انصاری کا ہے۔بعض روایات میں آپ کا نام انیس بھی بیان ہوا ہے۔ان کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج کی شاخ بنو نجار سے تھا۔آپ کی والدہ کا نام اُمّ اناس بنت خالد تھا۔آپ غزوہ بدر، احد، خندق سمیت تمام غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شامل ہوئے۔غزوہ احد میں آپ کے بھائی حضرت ابی بن معاذ بھی آپ کے ساتھ شامل ہوئے۔ان کی وفات کے بارے میں اختلاف ہے۔ایک روایت میں ہے کہ ان کی وفات حضرت عثمان کے زمانہ خلافت میں ہوئی۔جبکہ دوسری روایت میں ہے کہ حضرت انس بن معاذ اور ان کے بھائی حضرت ابی بن مُعاذ برِ مَعُونَہ میں شہید ہوئے تھے۔(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 381 انس بن معاذ مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء) (اسد الغابه جلد 1 صفحه 299 انس بن معاذ بن انش مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء) اگلا ذکر حضرت ابُو شَيْخ أبي بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ہے۔حضرت ابی بن ثابت کا تعلق قبیلہ خزرج کی شاخ بنو عدی سے تھا۔ان کی کنیت ابو شیخ تھی۔ایک قول کے مطابق یہ کنیت آپ کے بیٹے کی تھی۔ان کی والدہ کا نام سُخطی بنتِ حَارِثَہ تھا۔حضرت ابی بن ثابت حضرت حسان بن ثابت اور حضرت اوس بن ثابت کے بھائی تھے۔آپ غزوہ بدر اور غزوہ احد میں شریک ہوئے اور ان کی وفات واقعہ بئر معونہ کے روز ہوئی۔اس بارے میں بھی اختلاف ہے کہ حضرت ابی بن ثابت غزوہ بدر میں شامل ہوئے تھے یا نہیں۔تاریخ