خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 651 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 651

خطبات مسرور جلد 17 651 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 دسمبر 2019 متعلق ابن اسحاق نے جمع عظیم یعنی ایک بہت بڑا لشکر کے الفاظ استعمال کیے ہیں، کسی خاص ارادے سے اس طرف آیا تھا لیکن یہ یقینی ہے کہ ان کی نیت بخیر نہیں تھی اور یہ خدا کا فضل تھا کہ مسلمانوں کو چوکس پا کر اور اپنے آدمیوں میں سے بعض کو مسلمانوں کی طرف جاتا دیکھ کر ان کو ہمت نہیں ہوئی اور وہ واپس لوٹ گئے اور صحابہ کو اس مہم کا یہ عملی فائدہ ہو گیا کہ دو مسلمان روحیں قریش کے ظلم سے نجات پاگئیں۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 328-329) حضرت عُتبہ بن غزوان اللہ اور ان کے آزاد کردہ غلام حباب نے جب مکہ سے مدینہ کی طرف ہجرت کی تو تبا( یہ بھی ایک روایت آتی ہے طبقات الکبری میں) کے مقام پر انہوں نے حضرت عبد اللہ بن سلمہ عجلانی کے ہاں قیام کیا اور جب حضرت عبہ مدینہ پہنچے تو انہوں نے حضرت عباد بن بشر کے ہاں قیام کیا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عُتبہ بن غزوان اللہ اور حضرت ابودجانہ کے درمیان مواخات قائم فرمائی تھی۔الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 73 من حلفاء بني نوفل بن عبد مناف دار الكتب العلمية بيروت 1990ء) (السيرة النبوية لابن هشام صفحه 220 منازل المهاجرين بالمدينة مطبوعه دار ابن حزم بيروت 2009ء) حضرت عتبہ بن غزوان کے حوالے سے کچھ اور بھی ہے ان شاء اللہ تعالیٰ اس کا آئندہ ذکر کروں گا۔اس وقت میں ایک تو یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ روز نامہ الفضل کی ویب سائٹ انہوں نے شروع کی ہے اور اس کے بارے میں اعلان کروں گا۔اسی طرح دو جنازے بھی ہیں۔ان مرحومین کے بارے میں ذکر کروں گا۔الفضل کے 106 سال پورے ہونے پر لندن سے الفضل آن لائن ایڈیشن کا آغاز ہو رہا ہے اور یہ اخبار روز نامہ الفضل آج سے 106 سال پہلے حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت خلیفۃ المسیح الاول کی اجازت اور دعاؤں کے ساتھ 18 جون 1913ء کو شروع فرمایا تھا۔قیام پاکستان کے بعد کچھ عرصہ لاہور سے شائع ہوتا رہا۔پھر حضرت مصلح موعودؓ کی قیادت میں یہ ربوہ سے نکلنا شروع ہوا۔اس قدیم اردو روزنامہ اخبار کالندن سے الفضل آن لائن ایڈیشن کا مورخہ 113 دسمبر 2019ء سے آغاز ہو رہا ہے۔آج ان شاء اللہ تعالی آغاز ہو جائے گا جو بذریعہ انٹرنیٹ دنیا بھر میں ہر جگہ بڑی آسانی کے ساتھ دستیاب ہو گا۔اس کی ویب سائٹ Alfazlonline۔org تیار ہو چکی ہے اور پہلا شمارہ بھی اس پر دستیاب ہے۔یہاں ہماری آئی ٹی کی جو مرکزی ٹیم ہے انہوں نے اس کے لیے بڑا کام کیا ہے۔اس میں الفضل کی اہمیت اور افادیت کے حوالے سے بہت کچھ موجود ہے جو ارشاد باری تعالیٰ کے عنوان کے تحت قرآن کریم کی آیات بھی آیا کریں گی اور فرمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے تحت احادیث نبوئی بھی ہوں گی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کے اقتباسات بھی ہوں گے۔اسی طرح بعض احمدی مضمون نگاروں کے مضمون اور دوسرے جو اہم مضامین ہیں وہ بھی ہوں گے۔نظمیں بھی احمدی شعراء کی ہوں گی۔یہ اخبار ویب سائٹ کے علاوہ ٹوئٹر پر بھی موجود ہے اور اینڈرائڈ (Android) کا ایپ (app) بھی بن گیا ہے۔یہ کیونکہ اب روزانہ شروع ہو گیا ہے تو سوشل میڈیا کے ان ذرائع سے بھی اردو پڑھنے والے احباب کو استفادہ کرنا چاہیے اور اسی طرح مضمون نگار اور شعراء حضرات بھی اس کے لیے اپنی قلمی معاونت کریں تاکہ اچھے اور تحقیقی مضامین بھی اس میں