خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 642
خطبات مسرور جلد 17 642 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 06دسمبر 2019 براه راست رابطہ کر کے رہ نمائی لے سکتے ہیں۔پھر والدین واقفین نو کی تعلیم و تربیت کے لیے جو میری ہدایات ہیں اور رہ نمائی ہے اس سے متعلق معلومات لے سکتے ہیں۔پھر ویب سائٹ پر خلفائے سلسلہ کے خطبات اور خطابات اور واقفین ٹو کا نصاب اور ان کا جو رسالہ ہے۔لڑکوں کا اسماعیل اور لڑکیوں کا 'مریم ان کے میگزین کے شمارے بھی اس میں دیکھ سکتے ہیں۔پھر واقفین نو کو اس پہ کیر ئیر پلاننگ کی رہ نمائی بھی مل سکتی ہے۔پھر ویب سائٹ پر تجدید وقف اور شعبہ وقف نو کے ساتھ اپنے رابطے کو قائم رکھنے اور آپ ٹو ڈیٹ کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔پھر واقفین نو کو جماعت کی ضروریات کے حوالے سے معلومات بھی مل سکتی ہیں اور یہ کہ وہ کس طرح کی تعلیم حاصل کریں تا کہ جماعت کی احسن رنگ میں خدمت کر سکیں۔پھر سیکر ٹریان وقف ٹو اور انتظامیہ کی رہ نمائی کے لیے معلومات اور رپورٹ فارم بھی اس پہ موجود ہوں گے۔پھر واقفین کو کے بعض سوالات جو مختلف وقتوں میں انہوں نے میری کلاسوں وغیرہ میں کیے ہیں ان کے ویڈیو کلپس بھی موجود ہیں۔پھر تحریک وقف نو کا تعارف اور شعبہ وقف نو کے ساتھ مستقل رابطہ میں رہنے کے لیے معلومات بھی موجود ہیں۔پھر مختلف ممالک میں وقف ٹو کے حوالے سے ہونے والے پروگراموں کی رپورٹ اور تصویری جھلکیاں بھی اس میں دستیاب ہوں گی۔بہر حال یہ ویب سائٹ آج سے شروع ہو گی ان شاء اللہ۔اور جو واقفین نو ہیں اور جو واقفین نو کے والدین ہیں وہ ضرور اس سے استفادہ کریں۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 24 / دسمبر 2019ء تا102 جنوری 2020ء جلد 26 شمارہ 82 تا 84 صفحہ 05 تا 09)