خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 630
خطبات مسرور جلد 17 630 49 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 06دسمبر 2019 خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 06 دسمبر 2019ء بمطابق 06 فتح 1398 ہجری شمسی بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ (سرے) یوکے تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: آج جن بدری صحابی کا میں ذکر کروں گا ان کا نام ہے حضرت بلال۔حضرت ھلال بن امیہ واقفی ان کا پورا نام ہے۔یہ انصار کے قبیلہ اوس کے خاندان بنو واقف سے تعلق رکھتے تھے۔ان کے والد کا نام امیہ بن عامر اور والدہ کا نام انیسہ بنت ھڈم تھا جو حضرت کلثوم بن حزم کی بہن تھیں۔کلثوم بن ھدم وہی صحابی ہیں جن کے ہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجرت مدینہ کے موقعے پر قبا میں قیام فرمایا تھا۔(أسدالغابة في معرفة الصحابة جلد 5 صفحه 380-381 هِلَالُ بِنْ أُمَيَّة دار الكتب العلميه بيروت 2003ء) (معرفة الصحابه جلد4 صفحه 383 حديث : 2995، هِلَالُ بِنْ أُمَيَّة دار الكتب العلمية بيروت 2002ء) حضرت ھلال بن امیہ کی دو شادیوں کا ذکر ملتا ہے ایک فریعہ بنت مالک بن دخشم سے جبکہ دوسری مليكة بنت عبداللہ کے ساتھ۔حضرت ھلال کی دونوں بیویوں کو اسلام قبول کرنے کی سعادت نصیب ہوئی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر انہوں نے بیعت کی۔(الطبقات الكبرى جلد 8 صفحه 285,282 وَمِنْ نِسَاءِ الْقَوَاقَلَهُ الْفُرِيْعَة بِنْت مَالِكَ مُلِيْكَهُ بِنْتَ عَبْدُ اللَّه دار الكتب العلمية بيروت 1990ء) حضرت هلال بن امیه قدیمی اسلام قبول کرنے والے تھے اور انہوں نے قبیلہ بنو واقف کے بت توڑے تھے اور فتح مکہ کے دن ان کی قوم کا جھنڈا ان کے پاس تھا۔(أسدالغابة في معرفة الصحابة جلد 5 صفحه 381 هِلَال بن أُمَيَّة دار الكتب العلميه بيروت 2003ء) حضرت ھلال بن امیہ کو غزوۂ بدر، غزوہ احد اور اسی طرح بعد کے غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ شریک ہونے کی سعادت نصیب ہوئی تھی تاہم غزوہ تبوک میں یہ شامل نہ ہو سکے تھے۔ابن ہشام نے بدری صحابہ کی جو فہرست اپنی کتاب میں درج کی ہے اس میں حضرت حلال کا نام شامل نہیں ہے تاہم بخاری نے اپنی صحیح بخاری میں انہیں بدری صحابہ میں شمار کیا ہے۔(الاصابه في تمييز الصحابه الجزاء السادس صفحه 428 هِلَال بن أُمَيَّة دار الكتب العلميه بيروت لبنان 2005ء)(أسدالغابة في معرفة الصحابة جلد 5 صفحه 381 هِلَالُ بِنْ أُمَيَّة دار الكتب العلميه بيروت 2003ء) (صحيح البخارى كتاب المغازى باب تسمية من سمى من اهل بدر) حضرت ھلال بن امیہ ان تین انصار صحابہ میں سے تھے جو غزوہ تبوک میں بغیر کسی عذر کے شامل نہ ہو