خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 629 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 629

خطبات مسرور جلد 17 629 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 29 نومبر 2019 کے ہاتھ پر بیعت کی تھی اور پھر احمدی ہونے کے بعد ساری زندگی وقف کی طرح گزاری۔ہمیشہ تبلیغ کرتے رہے۔بہت سے خاندان احمدی کیسے اور ساری عمر وقف کی روح کے ساتھ جماعت کی خدمت کی۔جب تک آپ پاکستان میں تھے تو لاہور میں مختلف جماعتی خدمات کرتے رہے۔پھر 2007ء میں آپ کینیڈا شفٹ ہو گئے۔وہاں اپنی جماعت میں سیکر ٹری اشاعت کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔ان کو پھیپھڑوں کی بیماری کی وجہ سے مستقل طور پر آکسیجن لگی ہوئی تھی۔جب تک صحت نے اجازت دی اپنی وہیل چیئر پر باقاعدگی سے نماز ادا کرنے کے لیے جایا کرتے تھے۔بیماری کا بڑی ہمت سے مقابلہ کیا، کبھی کوئی شکوہ نہیں کیا۔نظام جماعت اور خلافت سے اخلاص اور وفا کا تعلق تھا۔بڑا محبت کا تعلق تھا۔بہت ذہین تھے اور صائب الرائے تھے۔صاف دل اور کھرے انسان تھے۔ان کے خاندان کا ہر فرد یہ اظہار کرتا ہے کہ میرے ساتھ بہت گہرا تعلق تھا۔ہر ایک سے مخلص اور نفع رساں وجو د تھے کبھی کسی کا گلہ شکوہ نہیں کیا۔ہر ایک کے ساتھ محبت کا دوستانہ تعلق تھا۔مرحوم موصی تھے۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں۔آپ کے ایک بیٹے عطاء المنان طاہر صاحب مربی سلسلہ ہیں جو آج کل صدر صدر انجمن احمدیہ کے دفتر میں نائب ناظر ہیں اور وہاں ان کو خدمت کی توفیق مل رہی ہے اور ایک پوتے جاذب احمد جامعہ احمدیہ کینیڈا میں زیر تعلیم ہیں۔جماعت کے شاعر عبد الکریم قدسی صاحب جو ہیں آپ ان کے بڑے بھائی تھے۔اللہ تعالیٰ مرحوم سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔درجات بلند کرے۔ان کی اولاد کو ، ان کی نسلوں کو ان کی نیکیاں جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل 20 دسمبر 2019ء جلد 26 شماره 1 8 صفحہ 5 تا 9)