خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 602
خطبات مسرور جلد 17 602 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 15 نومبر 2019 طاہرہ مومن کہتی ہیں کہ شادی کے بعد اللہ کے جتنے بے شمار فضل ہوئے اتنا ہی اللہ تعالیٰ نے انہیں بڑا دل بھی دیا۔بہت غریب پرور اور عاجزی اور انکساری کی مالک تھیں۔چندے کی ہر تحریک پر لبیک کہنے والی تھیں۔سب سے زیادہ وعدہ لکھواتی تھیں۔لمبا عرصہ لجنہ ضلع لاڑکانہ کی صدر رہیں۔جب بھی دورے کرتیں چندے کی تحریک کر تیں تو بڑا اچھارڈ عمل ہو تا کیونکہ ان کا اپنا نمونہ نیک تھا۔بہت دلیر اور غیرت مند تھیں۔سندھ کے اس وقت کے غیر تہذیب یافتہ ماحول میں بیاہ کے گئی ہیں تو بالکل سندھی خاندان میں رسموں اور بدعتوں سے بہت دور رہ کر ، سوشل لائف گزاری ہے اور ہر ایک سے تعلق بھی رکھا اور دل سے رکھا اور رشتے داریاں بھی بڑے احسن رنگ میں نبھائیں۔سسرالی رشتے داریاں بھی بڑی احسن رنگ میں نبھائیں۔ان کی بیٹی لکھتی ہیں کہ اب بھی بجنات کی ممبر جہاں جہاں بھی رہتی ہیں انہیں بہت یاد کرتی ہیں۔کہتی تھیں کہ جب بھی ہم کو پریشانی ہوتی ان کو کہتے۔پہلے تو وہ ہمیں کہتیں نماز پڑھو اور دعا کی تاکید کرتیں اور پھر خود بھی ہمارے لیے بہت دعائیں کرتیں۔بڑا اچھا تعلق رکھاسب کے ساتھ رکھا اور بڑی سوشل تھیں۔جہاں بھی جاتیں اپنا دل لگا لیتیں۔اپنا حلقہ احباب وسیع کرتیں۔اللہ تعالیٰ ان کے بچوں میں بھی اخلاص و وفا پیدا کرے۔ان کے ساتھ مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے اور بچے بھی خلافت سے اور جماعت سے اسی طرح وابستہ رہیں اور قربانیاں کرنے والے ہوں جس طرح یہ خود کرتی رہیں۔اللہ تعالیٰ ان کی دعائیں بھی ان کے بچوں کے حق میں قبول فرمائے۔ان کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔نمازوں کے بعد جیسا کہ میں نے کہا ان سب کی نماز جنازہ غائب پڑھاؤں گا۔(الفضل انٹر نیشنل 106 دسمبر 2019ء جلد 26 شمارہ 77 صفحہ 05 تا09)