خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 587 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 587

خطبات مسرور جلد 17 587 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 08 نومبر 2019 جگہ اخلاص و وفا کی مثالیں ملتی ہیں۔اللہ تعالیٰ اس اخلاص و وفا کو بڑھاتا چلا جائے۔اب میں کچھ کو ائف پیش کروں گا۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت کو قربانیوں کی جو تو فیق عطا فرمائی ہے اور جس طرح یہ قربانیاں کرتے ہیں یہ سوائے اللہ تعالیٰ کی تائید اور نصرت خاص شامل حال ہو تو اس کے بغیر یہ سب کچھ نہیں ہو سکتا۔دلوں کو اللہ تعالیٰ ہی بدلتا ہے اور اللہ تعالی ہی دنیا کے مختلف ممالک میں رہنے والے احمدیوں کے ، بڑوں کے بھی، بچوں کے بھی، دل میں ڈالتا ہے۔اور اگر کوئی عقل رکھنے والا ہو تو وہ سمجھ سکتا ہے کہ یہی وہ بات ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کی دلیل ہے۔بہر حال جیسا کہ میں نے کہا کہ اس وقت میں بعض کو ائف پیش کروں گا۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے تحریک جدید کا پچاسی واں سال 31/ اکتوبر کو ختم ہوا اور چھیاسی واں سال شروع ، ہو گیا ہے اور اس سال تحریک جدید کے مالی نظام میں 13 اعشاریہ 6 ملین پاؤنڈ ز کی قربانی کی توفیق ملی اور یہ وصولی گذشتہ سال کے مقابل پر اللہ تعالیٰ کے فضل سے آٹھ لاکھ دو ہزار پاؤنڈ زیادہ ہے۔اس سال پاکستان میں تو کرنسی کی ویلیو بہت کم ہو گئی تھی۔سیاسی حالات خراب معاشی حالات خراب، بہت برے ان کے حالات ہیں۔اللہ تعالیٰ ان پر رحم کرے۔پاکستان کے لیے دعا کیا کریں۔اللہ تعالیٰ وہاں کے احمدیوں پر بھی فضل فرمائے۔تو وہ جو پوزیشن ہوتی ہے وہ تو قائم نہیں رہی۔پہلی پوزیشن اب اس سال مکمل طور پر جرمنی کی ہے اور اس طرح جرمنی اول ہے۔پھر دوسرے نمبر پر پاکستان ہے۔پھر برطانیہ ہے اور کیونکہ پہلے میں پاکستان کو نکال دیا کرتا تھا۔پہلا نام اس کا ہو تا تھا اور پاکستان کے علاوہ باہر کے باقی ملکوں کی تفصیل دیتا تھا اس لیے پاکستان کے علاوہ باوجود اس کے کہ اس کا دوسرا نمبر ہے دس ملکوں کی تفصیل اب بھی بیان کروں گا۔جرمنی پہلا اور باہر کے ملکوں میں پھر پاکستان کے بعد دوسر ابر طانیہ پھر امریکہ پھر کینیڈا پھر بھارت پھر مڈل ایسٹ کی ایک جماعت ہے۔پھر انڈونیشیا پھر آسٹریلیا پھر گھانا اور پھر دوبارہ مڈل ایسٹ کا ہی ملک ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے باوجود حالات خراب ہونے کے پاکستان میں بھی اور مجموعی طور پر دنیا میں ہر جگہ معاشی حالات کیونکہ خراب ہوئے ہیں، مقامی کرنسی میں اضافہ ہوا ہے تو پہلے تین اضافے والے جو ملک ہیں ان ملکوں میں کسی ایک مڈل ایسٹ کے ملک کے علاوہ وہاں تو (اضافہ) ہے ہی پھر نمبر دو پہ بھارت ہے جہاں اضافہ ہوا ہے انہوں نے جو اضافہ کیا ہے وہ فی کس نہیں فی صد نسبت کے حساب سے ہے۔پھر کینیڈا ہے۔پھر جر منی ہے۔پھر برطانیہ۔پھر گھانا پھر پاکستان، انڈونیشیا، امریکہ، آسٹریلیا۔فی کس ادائیگی کے لحاظ سے بھی پہلے تین ملک یہ ہیں۔سوئٹزرلینڈ نمبر ایک۔پھر امریکہ۔پھر سنگاپور اور چوتھے نمبر پہ بر طانیہ اور پانچویں پر سویڈن اس کے بعد اور ممالک ہیں۔افریقی ممالک میں مجموعی وصولی کے لحاظ سے نمایاں جماعتیں جو ہیں ان میں پہلے نمبر پر گھانا ہے۔پھر نائیجیریا ہے۔پھر برکینا فاسو۔پھر تنزانیہ۔پھر گیمبیا۔پھر بین۔گذشتہ چند سالوں سے شاملین کی طرف توجہ دی جارہی تھی۔میں نے کہا تھا شامل ہونے والوں کی تعداد