خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 583
خطبات مسرور جلد 17 583 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 08نومبر 2019 انہوں نے نہ صرف اپنے پیش کردہ وعدہ کی ادائیگی کی بلکہ ایک بڑی رقم زائد بھی ادا کر دی اور کاروباری سلسلے میں جو ان کو رقم درکار تھی اس کی ضرورت بھی اس سے پوری ہو گئی۔پھر بین کے ریجن ناتی ٹنگو (Natitingou) کے معلم لکھتے ہیں کہ کتم پوتی (Katampoti) جماعت کے ایک دوست ہیں۔جب ان کو کہا گیا تو بغیر کسی توقف کے انہوں نے تین ہزار فرانک سیفا نکال کر پیش کر دیا۔معلم کہتے ہیں کہ میں نے ان سے بڑا حیران ہو کے پوچھا کیونکہ بڑی تاکید کے باوجو د بھی انہوں نے کبھی آج تک پانچ سوسیفا سے زیادہ نہیں دیا تھا کہ تم نے اتنابڑھا کس طرح دیا ؟ وجہ کیا ہے ؟ تو کہنے لگے کہ میں چندے میں سستی بہت کرتا ہوں۔تو میں نے دیکھا ہے پریشانیاں بڑھ جاتی ہیں اور فصل بھی اچھی نہیں ہوتی اور آخری بار جب میں نے چندہ دیا تھا تو یہ سوچ کر دیا تھا کہ دیکھتا ہوں اس کی برکت سے کس طرح مستفیض ہو تا ہوں۔چنانچہ میں نے تجربہ کر کے دیکھا ہے کہ چندے کی برکات سے خدا تعالیٰ واقعی پوشیدہ طور پر امداد فرماتا ہے۔ہماری ضروریات پوری فرماتا ہے۔فصل میں برکت عطا فرماتا ہے اور اس لیے میں نے جب خود تجربہ کر لیا ہے تو آپ کے کہنے سے پہلے ہی میں نے خود ہی اپنا چندہ پانچ گنا بڑھا کر بلکہ چھے گنا بڑھا کر دے دیا ہے۔کینیڈا میں وان جماعت کے بچوں کی ایک مثال ہے۔وہاں کے صدر کہتے ہیں کہ اکتوبر میں ہم جماعت کے تحریک جدید کے وعدوں کو مکمل کرنے کے لیے کام کر رہے تھے تو بچوں کو بھی اور گھر کے بچوں کو بھی تلقین کی۔انہوں نے بھی اپنے جیب خرچ میں سے اپنے وعدے سے زیادہ چندہ ادا کیا۔ایک بیٹی جس نے ابھی انجنیئر نگ مکمل کی ہے اس کے پاس کچھ رقم تھی اس نے وہ ساری رقم چندے میں ادا کر دی۔اور پہلے وہ انٹر ویو دے رہی تھی ملازمت کے لیے کامیابی نہیں ہو رہی تھی، جس دن یہ چندہ ادا کیا اس سے اگلے روز ہی ایک جاب کے لیے انٹر ویو ہوا تھا۔واپس آئی تو بڑی خوش تھی کہ اس کے ساتھ انٹرویو کے دوران بھی کوئی غیبی طاقت تھی اور بڑا آسانی سے سب کچھ ہو گیا اور جس کمپنی میں انٹرویو دینے گئی تھی وہاں اور بھی کافی لوگوں نے انٹر ویو دیا تھاوہ کہہ رہی تھی کہ انٹر ویو تو بہت اچھا ہوا ہے لیکن نتیجہ سال کے آخر میں پتا لگے گا لیکن دو دن بعد ہی اس بیٹی کو کال آگئی کہ تمہیں سلیکٹ کر لیا گیا ہے اور فروری 2020 ء سے کام شروع کرنا ہو گا۔پھر اگلے دن کال آئی کہ باقی لوگ فروری میں شروع کریں گے لیکن تم اسی سال نومبر سے شروع کر سکتی ہو۔اس سے اس بچی کے بھی ایمان کو تقویت پہنچی۔ایمان میں اضافہ ہوا اور اس نے اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو دیکھا۔اب ہر ملک میں اللہ تعالیٰ لوگوں کو قربانی کے بعد اپنے فضلوں کے نظارے دکھاتا ہے۔ماسکو کے مبلغ لکھتے ہیں، ایک دوست زائر صاحب ہیں۔ازبکستان کے شہر بخارا سے ان کا تعلق ہے۔لمبا عرصہ سے ماسکو میں کام کرنے کے لیے آتے ہیں۔کچھ عرصے کے لیے یہاں کام کرتے ہیں۔پھر جو ر قم جمع ہوتی ہے اس کے ساتھ ازبکستان واپس چلے جاتے ہیں۔ان کی اہلیہ نے بیعت کرنے میں پہلے کچھ تامل سے کام لیا تھا لیکن پھر مطالعہ کیا، دعا کی اور اس کے بعد بیعت کی توفیق پائی۔کچھ عرصہ قبل انہیں چندہ تحریک جدید کی طرف توجہ دلائی گئی۔ان کی اہلیہ کے حوالے سے بھی کہا کہ تحریک جدید اور وقف جدید میں حصہ لیں تو انہوں نے بتایا کہ وہ آج کل از بکستان میں ٹیکسی چلا رہے