خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 566
خطبات مسرور جلد 17 566 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 01نومبر 2019 مارٹن (Martine) صاحبه ممبر آف فریچ پارلیمنٹ ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ آپ نے ایک بھر پور پیغام دیا ہے۔ایک امن کا پیغام ، بھائی چارے کا پیغام اور یہ پیغام تمام دنیا کے لیے ہے۔پھر کہتی ہیں کہ احمدی بہت فعال ہیں۔یہ کچھ کر کے دکھانا چاہتے ہیں اور ان کے اعمال سے ان کا ماٹو جھلک رہا ہے۔پھر کہتی ہیں کہ میں دوبارہ کسی وقت آؤں گی جب کہ یہاں تم لوگ ہوں گے اور آپ لوگوں سے بیٹھ کر تسلی سے بات کرنے کا موقع ملے گا۔پھر میں آپ کی اقدار بہتر طور پر جان سکوں گی اور یہ ہمارے معاشرے کے لیے اس کی بہتری کے لیے بہت ضروری ہے۔پھر کہتی ہیں کہ آپ کے خلیفہ نے امن کی بات کی ہے، برداشت کی بات کی ہے۔فرانس کے لیے، فرانس کے شہریوں کے لیے یہ پیغام بہت اہم ہے۔فرنچ لوگوں کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ جو اسلام ہم میڈیا سے جانتے ہیں وہ مختلف ہے۔ہمیں اس اصل اور حقیقی اسلام کو جاننے کی ضرورت ہے۔پھر وہاں کی کونسل آف بیرین (Barin) میں ایک شعبے کے نائب صدر اس تقریب میں شامل ہوئے تھے۔کہتے ہیں کہ ہمارے علاقے میں تبت سے تعلق رکھنے والے بدھ مت کا یورپین سینٹر ہے۔میں مذاہب کے بارے میں جانتا ہوں۔عیسائیت، یہودیت، جوڈو کر سچن، بدھ مت وغیرہ کی خدمات سے بخوبی آگاہ ہوں لیکن جو تقریر آج میں نے سنی ہے اس سے بڑا متاثر ہوا کیونکہ ایک تو آپ کے الفاظ تھے اور ایک آپ کا نظریہ تھا اور وہ یہ تھا کہ محبت سب کے لیے، نفرت کسی سے نہیں۔آپ نے اسلام کی بھر پور تصویر پیش کی ہے۔آج کل جیسا کہ اسلام کو سمجھا جاتا ہے آپ نے اس کے بر خلاف اسلام کی حقیقی تصویر پیش کی ہے۔آپ کے الفاظ اور آپ کے نظریے میں بہت مطابقت ہے۔آپ ہر ایک کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھنے پر یقین رکھتے ہیں اور آج کی تقریب سے میں نے یہی سیکھا ہے اور یہی امن کاراستہ ہے۔پھر سٹر اس برگ کی مسجد کے افتتاح پر یو باجیا (Eubajia) صاحب اور ان کے ساتھ ایک خاتون تھیں غالباً ان کی بیوی تھیں۔وہ کہتے ہیں کہ ہم نے آج کی تقریب کے لیے موصولہ دعوت قبول کرنے سے قبل انٹرنیٹ پر آپ کی جماعت کے متعلق معلومات حاصل کیں۔جماعت احمدیہ کی کاوشوں کے بارے میں جان کر ہم نے دلی بشاشت سے دعوت قبول کی اور سب سے زیادہ ہمیں اس بات کی خوشی ہوئی ہے کہ یہاں بین المذاہبی مفاہمت کو فروغ دیا گیا ہے اور تقریر میں بھی حقوق انسانیت اور بالخصوص ہمسایوں کے حقوق پر اسلامی تعلیم پیش کی گئی ہے۔پس ہماری تقریبات میں جب لوگ آتے ہیں تو انٹرنیٹ کے ذریعے سے جماعت کی معلومات بھی حاصل کرتے ہیں اور وہیں ان کو پھر اسلام کی حقیقی تعلیم کے بارے میں بہت کچھ پتا بھی لگ جاتا ہے۔ایک مہمان نے کہا کہ میرے لیے اپنے جذبات بیان کرنا ممکن نہیں ہے۔مجھے اسلام کی اس تنظیم کا پہلے بالکل علم نہیں تھا۔گلی میں مجھے بعض افراد ملے جنہوں نے اس تقریب میں آنے کا کہا۔میں نے انٹر نیٹ سے کچھ معلومات لیں اور یہاں آنے کا فیصلہ کیا اور کیا ہی اچھا فیصلہ تھا۔جو آج میں نے یہاں سنا ہے میں اس کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکتا۔اسلام کی یہ شاخ امن پسند شاخ ہے۔یہ اسلام کی اصل تصویر ہے۔یہ ایسا اسلام ہے جس میں انسانیت ہے، پیار ہے ، محبت ہے، اب مجھے معلوم ہوا ہے کہ جو اسلام ہمیں بتایا جاتا ہے وہ اسلام نہیں بلکہ کوئی اور