خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 41 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 41

خطبات مسرور جلد 17 41 4 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 25 جنوری 2019 خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 25/ جنوری 2019ء بمطابق 25 / صلح 1398 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن، یوکے تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: آج جن بدری صحابہ کا میں ذکر کروں گا ان میں سے پہلا نام حضرت طفیل بن حارث کا ہے۔حضرت طفیل بن حارث کا تعلق قریش سے تھا اور آپ کی والدہ کا نام سُخَيْلَة بنت خُزَا مِی تھا۔ہجرت مدینہ کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت طفیل بن حارث اور حضرت منذر بن محمد کے ساتھ یا بعض دیگر روایات کے مطابق حضرت سفیان بن نسر سے آپ کی مؤاخات قائم فرمائی تھی۔حضرت طفیل بن حارث اپنے بھائی حضرت عُبيدة اور حصین کے ساتھ غزوہ بدر میں شامل ہوئے۔اسی طرح آپ نے غزوہ احد اور غزوہ خندق سمیت تمام غزوات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ شامل ہونے کی توفیق پائی۔ان کی وفات بتیس ہجری میں ستر سال کی عمر میں ہوئی۔(اسد الغابه جلد 3 صفحه 74 طفيل بن الحارث مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء) الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 38 الطفيل بن الحارث مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء) دوسرے صحابی ہیں حضرت سلیم بن عَمْرُو انْصارِی۔ان کی والدہ کا نام اُمّ سُلَيْم بنت عمرو تھا اور آپ کا تعلق خزرج کے خاندان بنو سلمہ سے تھا اور بعض روایات میں آپ کا نام سُلیمان بن عمرو بھی ملتا ہے۔انہوں نے عقبہ میں ستر آدمیوں کے ساتھ بیعت کی اور غزوہ بدر اور احد میں شامل ہوئے اور غزوہ احد کے موقع پر ان کی شہادت ہوئی اور آپ کے ساتھ آپ کے غلام عَنترہ بھی تھے۔(اسد الغابه جلد 2صفحه 545 سُلَيْم بن عَمْرو مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء) (الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 435 سُلَيْم بن عَمْرو مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 1990ء) پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام حضرت سُلیم بن حارث انصاری ہے۔ان کا تعلق بھی قبیلہ خزرج کے خاندان بنو دینار سے ہے اور ان کے متعلق یہ بھی کہا جاتا ہے کہ آپ خاندان بنو دینار کے غلام تھے اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ حضرت ضَحَّاك بن حارث کے بھائی ہیں۔بہر حال جو معلومات ہیں اس کے مطابق یہ دونوں باتیں ہیں۔غزوہ بدر میں شامل ہوئے اور غزوہ اُحد میں شہادت کار تبہ پایا۔(اسد الغابه جلد 2 صفحه 543 سُلَيْم بن الحارث مطبوعه دار الكتب العلميه بيروت 2003ء) پھر حضرت سُلَيْم بن مِلْحَان انصاری ہیں۔ان کی والدہ مُلنگه بنت مالك تھیں۔حضرت انس بن مالک