خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 534
خطبات مسرور جلد 17 534 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 اکتوبر 2019 پچاس گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے بھی جگہ ہے۔ایک جماعتی دفتر ہے، لجنہ کا دفتر بھی ہے، مرد اور خواتین کے لیے لائبریری بھی ہے اور اس طرح غسل خانے وغیرہ بھی کافی ہیں۔بڑا کورڈ (covered) پارکنگ بال ہے اور اگر کبھی ایمر جنسی ضرورت ہو تو اس میں بھی 125 افراد آسکتے ہیں۔اس سے پہلے والی عمارت جو تھی اس میں پندرہ کمرے ہیں۔اس کو دوبارہ مرمت کر کے تیار کیا گیا ہے اور یہ بھی اب قابلِ استعمال ہے۔یہ مسجد اب سٹر اس برگ شہر سے تقریبا پندرہ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور یہ کوئی ایسا فاصلہ نہیں ہے کہ جو دور ہو ، نمازی نہ آسکیں۔بڑے آرام سے آسکتے ہیں۔مسجد اور ہالوں کا کورڈ ایریا ( covered area) تین سو تین مربع میٹر ہے اور اس میں مربی ہاؤس بھی ہے ، چار کمروں کا گیسٹ ہاؤس بھی ہے۔با قاعدہ مینار کی اجازت تو نہیں ملی لیکن مسجد کے دائیں حصے میں آٹھ میٹر کی بلندی پر ایک ڈوم (Dome) رکھنے کی اجازت مل گئی ہے اور وہ اچھا خو بصورت لگتا ہے وہ مسجد کا ہی حصہ ہے۔اندر محراب بھی ہے سب کچھ ہے۔اندر کی طرف بھی یہ گولائی میں لکھا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ ہر لحاظ سے مبارک فرمائے اور ان خدام کے اموال و نفوس میں برکت ڈالے جنہوں نے اس مسجد کی تعمیر میں قربانی دی ہے اور پھر صرف مسجد کی مالی قربانی ہی نہیں اس مسجد کی آبادی کی روح کو سمجھنے کی بھی توفیق عطا فرمائے اور خدام کے عبادت کے معیار بھی بلند ہوں اور جماعت کے افراد کے معیار بھی بلند ہوتے چلے جائیں۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 01 اکتوبر 2019ء جلد 26 شمارہ 67 صفحہ 05 تا 08)