خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 502 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 502

خطبات مسرور جلد 17 502 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 20 ستمبر 2019 کو اس واقعے کی خبر دی جس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کو بتایا۔صحابہ کہتے ہیں کہ اس دن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے ہوئے تھے اور آپ نے فرمایا، مجلس لگی ہوئی تھی بیٹھے ہوئے تھے آپ نے فرمایا وَعَلَيْكَ السَّلامُ يَا حُبَيْب کہ اے حبیب تجھ پر خدا کی سلامتی ہو اور قریش نے انہیں قتل کر دیا ہے۔(فتح الباری شرح صحیح البخاری للامام ابن حجر عسقلانی جزء 7 صفحہ 488 قدیمی کتب خانہ مقابل آرام باغ کراچی حدیث نمبر 4086) آپ نے یہ بھی فرمایا۔تو اللہ تعالیٰ نے سلام پہنچانے کا انتظام کر دیا۔یہ شرح صحیح بخاری کی ہے اس میں یہ لکھا ہے۔حضرت حبیب کو جب شہید کر دیا گیا تو مشرکین نے ان کا چہرہ قبلے کے علاوہ دوسری طرف کر دیا لیکن ان مشرکین نے حضرت حبیب کا چہرہ تھوڑی دیر بعد دوبارہ دیکھا تو وہ قبلہ رخ تھا۔وہ لوگ بار بار حضرت خبیب کے منہ کو دوسری طرف پھیرتے تھے لیکن اس میں کامیاب نہ ہو سکے چنانچہ مشرکین نے انہیں اسی حال پر چھوڑ دیا۔(الاصابة في تمييز الصحابه جزء 2 صفحه 227 ، خُبيب بن عدى، دار الكتب العلميه بيروت 2005ء) ایک اور روایت میں یہ بھی ہے کہ قریش نے حبیب کو ایک درخت کی شاخ سے لٹکا دیا اور پھر نیزوں کی چو کیں دے دے کر قتل کیا۔اس مجمعے میں ایک شخص سعید بن عامر بھی شریک تھا۔یہ شخص بعد میں مسلمان ہو گیا اور حضرت عمرؓ کے زمانہ خلافت تک اس کا یہ حال تھا کہ جب کبھی اسے ٹھیٹ کا واقعہ یاد آتا تھا تو اس پر غشی طاری ہو جاتی تھی ظلم کرنے والوں میں یہ شامل تھا بعد میں مسلمان ہو گیا۔(ماخوذ از سیرت خاتم النبیین صفحہ 515 516) ان کے حوالے سے کچھ واقعات اور بھی ہیں۔اب یہ آئندہ بیان ہوں گے۔اس وقت ایک تو میں یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ شعبہ تاریخ احمدیت جو ہے انہوں نے اپنی ایک ویب سائٹ شروع کی ہے اور اردو اور انگریزی دونوں زبانوں پر مشتمل ہے جس میں تاریخ احمدیت اور سیرت و سوانح سے متعلق جماعتی جو طبع شدہ مواد ہے وہ دیا جارہا ہے مثلاً حضرت مسیح موعود علیہ السلام، خلفائے احمدیت، اصحاب احمد ، شہدائے احمدیت ، درویشان قادیان، مبلغین سلسلہ اور دیگر بزرگانِ سلسلہ کی سیرت و سوانح سے متعلق کتب ہیں، مقالہ جات ہیں ، مضامین ہیں ، یاد گار تصاویر ہیں ، تاریخ احمدیت کی جتنی جلدیں اب تک شائع ہو چکی ہیں وہ تمام جلدیں ، ذیلی تنظیموں ، ممالک اور شہروں کی جماعتی تاریخیں ہیں، بزرگان سلسلہ کی قلمی تحریرات ہیں ، بعض تبرکات کی تصاویر ہیں، اخبارات اور رسائل کے اہم اور نادر تراشے ہیں۔تحقیقی اور تاریخی مضامین دیے گئے ہیں، اہم جماعتی تقاریب اور جماعتی عمارات مثلاً مساجد اور مشن ہاؤسز، مرکزی ادارہ جات، تعلیمی ادارہ جات، ہسپتال، ڈسپنسریز، گیسٹ ہاؤسز وغیرہ کی تصاویر ہیں ان کا حتی الوسع تعارف دیا گیا ہے۔یوٹیوب کے ایک ویڈیو چینل کے ذریعے ایم ٹی اے کی بعض نادر ڈاکیومنٹریز وغیرہ بھی دی گئی ہیں۔اس ویب سائٹ میں جماعت احمدیہ کے ابتدا سے اب تک کے اہم تاریخی واقعات پر مشتمل timeline بھی دی جارہی ہے۔تو ان شاء اللہ جمعے کے بعد میں اس ویب سائٹ کو لانچ بھی کر دوں گا۔دوسری ایک افسوسناک خبر ہے کہ ہمارے پرانے مشنری صفی الرحمن خورشید صاحب جو افریقہ میں بھی اور جگہوں پر بھی مبلغ رہے ہیں اور پھر نصرت آرٹ پریس کے مینیجر تھے۔ابن حکیم حفیظ الرحمن سنوری صاحب۔