خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 489 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 489

خطبات مسرور جلد 17 489 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 13 ستمبر 2019 يَا عَيْنَ فَيْضِ اللَّهِ وَالْعِرْفَانِ گنگنار ہی تھیں تو میں نے ان سے کہا کہ کیا ایسے شعر لکھنے والے کو کافر کہا جا سکتا ہے ؟ بڑے غصے سے انہوں نے میری طرف دیکھا اور بولیں کون ظالم ہے جو ایسے شخص کو کافر کہے گا تو میں نے انہیں کہا کہ آپ کی اولاد بھی اس میں شامل ہے۔یہ سن کر چپ ہو گئیں۔پھر میں نے اپنی والدہ کو کہا کہ آپ اپنی قوتِ ایمان کی وجہ سے مشہور ہیں پھر آپ کس سے خائف ہیں، خدا سے یا اپنی اولاد سے ؟ وہ میرے اس سوال سے بہت متاثر ہوئیں لیکن جواب نہیں دیا۔اسی رات مجھے بلایا اور کہنے لگیں کہ جماعت کے مرکز کو فون کر کے کہہ دو کہ میں نے بیعت کرنی ہے ، تو پھر میں نے انہیں کہا کہ ابھی دوبارہ آپ سوچیں، غور کریں تاکہ پھر ثابت قدم رہیں۔بہر حال کہتی ہیں ساری رات انہوں نے شاید غور کیا، دعائیں کیں اور صبح اٹھتے ہی کہنے لگیں کہ میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ میں نے بیعت کرنی ہے۔اسی طرح انہیں جب 2016ء میں میں گیا ہوں مجھے ملنے کا بھی موقع ملا۔بڑی خوش تھیں کہ خلیفہ وقت سے ملاقات ہوئی ہے اور ہر ایک کو بتاتی تھیں خلافت سے بھی بڑا وفا کا تعلق تھا۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے، درجات بلند فرمائے۔ان کی بیٹی کے بھی ایمان کو مضبوط رکھے اور ان کے بچوں کو بھی اور باقی جو بچے ابھی احمدی نہیں ہوئے اللہ تعالیٰ ان کے بھی دل کھولے اور ان کی دعائیں ان کے حق میں قبول ہوں۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 04/ اکتوبر 2019 ، جلد 26 شماره 59 صفحہ 05 تا 09)