خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 476 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 476

خطبات مسرور جلد 17 476 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 06 ستمبر 2019 لکھی ہے۔پھر ایک دوسری کتاب حضرت نواب مبار کہ بیگم صاحبہ کی لکھی ہے کہ مبارکہ کی کہانی مبارکہ کی زبانی۔پھر یہ تیسری کتاب بھی جو حضرت مرزا شریف احمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بیگم حضرت بوزینب صاحبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی سیرت اور سوانح پر مشتمل ہے انہوں نے لکھی جس کا مسودہ مکمل ہو گیا ہے لیکن حالات کی وجہ سے اشاعت نہیں ہو سکی۔تو یہ ان کی تین کتابیں بھی ہیں لجنہ کے لیے ایک اچھا لٹریچر ہے۔ان کی نواسی ملاحت کہتی ہیں کہ میری نانی ہمیشہ یہ کہا کرتی تھیں کہ حضرت خلیفۃ المسیح الثالث نے فرمایا تھا کہ مسکراتے رہا کرو کیونکہ یہ صدقہ ہوتا ہے۔اس لیے یہ کہتی ہیں کہ میں نے ان کو آخری بیماری میں بھی دیکھا کہ مسکر اکر دیکھتی تھیں اور تکلیف میں بھی مسکراتی رہتی تھیں۔ان کی بیماری کافی تکلیف دہ تھی۔آخر میں پتا لگا کہ کینسر ہے لیکن بڑے حوصلے اور صبر سے انہوں نے برداشت کیا۔یہ حضرت خلیفہ ثالث بھی ہمیشہ فرمایا کرتے تھے کہ انہوں نے ہر تکلیف بڑی صبر سے برداشت کی ہے۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے اور ان کے بچوں اور ان کی اگلی نسل کو بھی خلافت اور جماعت سے ہمیشہ وفا کے ساتھ تعلق قائم رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔نمازیں جمع ہوں گی۔ہاں ایک اور (بات) ہے کہ آج کیونکہ خدام الاحمدیہ کا اجتماع شروع ہو رہا ہے اس لیے جمعہ اور عصر کی الفضل انٹر نیشنل مورخہ 27 / ستمبر 2019 ، جلد 26 شماره 57 صفحہ 05 تا 09)