خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 464 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 464

خطبات مسرور جلد 17 464 36 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 06 ستمبر 2019 خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 106 ستمبر 2019ء بمطابق 06ر تبوک 1398 ہجری شمسی بمقام مسجد مبارک، اسلام آباد، ٹلفورڈ سرے (یوکے) تشهد و تعوذ اور سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: گذشتہ خطبے میں حضرت عبادہ بن صامت کا میں ذکر کر رہا تھا جو مکمل نہیں ہوا تھا۔ان کے بارے میں مزید واقعات و روایات اب بیان کرتا ہوں۔تاریخ میں لکھا ہے کہ جب عبد اللہ بن ابی کے کہنے پر اس کے حلیف قبیلہ بنو قینقاع نے مسلمانوں سے جنگ کی تو حضرت عبادہ بھی عبد اللہ بن ابی کی طرح ان کے حلیف تھے لیکن اس جنگ کی حالت کی وجہ سے یہ اس قبیلے سے الگ ہو گئے اور اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خاطر ان کے حلیف ہونے سے بری ہو گئے۔تاریخ میں لکھا ہے کہ اس پر یہ آیت نازل ہوئی کہ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا الْيَهُودَ وَالنَّصَرَى أَوْلِيَاءَ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ وَمَنْ يَتَوَلَّهُمْ مِنْكُمْ فَإِنَّهُ مِنْهُمْ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِى الْقَوْمَ الظَّلِمِينَ (المائدة:52) کہ اے وہ لو گو جو ایمان لائے ہو! یہود اور نصاری کو دوست نہ پکڑو۔وہ آپس ہی میں ایک دوسرے کے دوست ہیں اور تم میں سے جو ان سے دوستی کرے گا وہ انہی کا ہو رہے گا۔یقینا اللہ ظالم قوم کو ہدایت نہیں دیتا۔(الاصابه في تمييز الصحابه لابن حجر عسقلانی جلد 3 صفحه 506 ، عُبادہ بن صامت، دارالکتب العلميه بیروت،2005ء) یہاں یہ واضح کر دوں کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ کبھی بھی کسی عیسائی یا یہودی کو فائدہ پہنچانے والی بات نہیں کرنی۔اُن سے تعلقات نہیں رکھنے بلکہ مطلب یہ ہے کہ وہ یہودی یا عیسائی جو تمہارے ساتھ جنگ کی حالت میں ہیں ان سے دوستیاں نہ کرو ورنہ دوسری جگہ اللہ تعالیٰ نے واضح فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمہیں اُن سے نیکی اور عدل سے نہیں روکتا جو تم سے جنگ نہیں کرتے یا جنہوں نے تمہیں گھروں سے نہیں نکالا چاہے وہ کا فر ہیں یا یہود و نصاری میں سے ہیں جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لَا يَنْهكُمُ اللهُ عَنِ الَّذِينَ لَمْ يُقَاتِلُوكُمْ فِي الدِّينِ وَلَمْ يُخْرِجُوكُمْ مِّن دِيَارِكُمْ أَنْ تَبَرُّوهُمْ وَتُقْسِطُوا إِلَيْهِمْ إِنَّ اللهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ (الممتحنه: 9) اللہ تمہیں ان سے منع نہیں کرتا جنہوں نے تم سے دین کے معاملے میں قتال نہیں کیا اور نہ تمہیں بے وطن کیا کہ تم ان سے نیکی کرو اور ان سے انصاف کے ساتھ پیش آؤ۔یقینا اللہ انصاف کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔