خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 463
خطبات مسرور جلد 17 463 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 30 اگست 2019 تھا تو انہوں نے پھر ان کا دارالضیافت میں انتظام کیا تھا۔وہیں رہ کے انہوں نے اپنی پڑھائی مکمل کی۔طالب علمی کے زمانے میں بے تکلفی میں بہت سی باتیں بھی ہو جاتی ہیں، مذاق ہوتے ہیں لیکن جب حضرت خلیفة المسیح الرابع نے مجھے ناظر اعلیٰ مقرر کیا تو تب سے ہی انہوں نے میرے ساتھ بڑا عزت اور احترام کا سلوک کرناشروع کیا اور پھر خلافت کے بعد تو یہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اخلاص و وفا میں بہت بڑھ گئے تھے۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔ان کے درجات بلند کرے اور ان کے بچوں کو بھی کامل وفا کے ساتھ جماعت اور خلافت سے وابستہ رکھے۔ان کے دوستوں نے ، عزیزوں نے ، رشتہ داروں نے بھی یہی واقعات لکھے ہیں کہ بڑی عاجزی تھی، انکساری تھی اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے صاحب علم انسان تھے۔ابھی نماز کے بعد میں ان کا جنازہ پڑھاؤں گا۔جنازہ حاضر ہے یہاں تو نماز کے بعد ان شاء اللہ باہر جاکے میں جنازہ پڑھاؤں گا۔احباب جنازے کے لیے یہیں اپنی صفیں درست کریں۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 20 ستمبر 2019 ، جلد 26 شماره 55 صفحہ 05 تا 09)