خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 454
خطبات مسرور جلد 17 454 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 30 اگست 2019 ہمیں تلاوت سنارہا تھا اور ہم کتاب اللہ کو سن رہے تھے۔پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے میری امت میں ایسے لوگ بھی شامل فرمائے جن کے ساتھ صبر کرنے کا حکم مجھے بھی دیا گیا ہے کہ جس طرح یہ صبر کر رہے ہیں تمہیں بھی صبر کا حکم ہے۔راوی بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ذات اقدس کو ہم میں شمار کرنے کے لیے ہمارے درمیان بیٹھ گئے۔آپ نے دست مبارک سے حلقہ بنا کر اشارہ کیا یعنی میں بھی تم میں سے ہی ہوں۔ایک دائرہ بنایا اور بیچ میں بیٹھ گئے، چنانچہ سب کا رخ آپ کی طرف ہو گیا۔راوی کا بیان ہے کہ میرے خیال میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں میرے سوا کسی کو نہیں پہچانا۔بیان کرنے والے نے کہا کہ اتنے زیادہ لوگ تھے کہ میرے سوا کسی کو نہیں پہچانا۔پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اسے تنگ دست مہاجرین کے گروہ تمہیں بشارت ہو۔قیامت کے روز تم نور کامل کے ساتھ امیر لوگوں سے نصف دن پہلے جنت میں داخل ہو گے اور یہ نصف دن جو ہے وہ پانچ سو برس کا دن ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی الہام ہوا تھا جس میں اصحاب صفہ کا ذکر ہے۔عربی الہام تھا کہ "أَصْحَابُ الصُّفّةِ وَمَا أَدْرَاكَ مَا أَصْحَابُ الصُّفَّةِ تَرَى أعْيُنَهُمْ تَفِيْضُ مِنَ الدَّمْعِ يُصَلُّونَ عَلَيْكَ رَبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيًا يُنَادِي لِلْإِيْمَانِ وَ دَا عِيَّا إِلَى اللهِ وَسِرَاجًا مُنِيرًا۔صفہ کے رہنے والے اور تو کیا جانتا ہے کہ کیا ہیں صفہ کے رہنے والے۔تو دیکھے گا کہ ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوں گے۔وہ تیرے پر درود بھیجیں گے اور کہیں گے کہ اے ہمارے خدا ! ہم نے ایک منادی کرنے والے کی آواز سنی ہے جو ایمان کی طرف بلاتا ہے۔" (حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 78) یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اپنے بعض ساتھیوں کے بارے میں ہوا تھا کہ مجھے بھی ایسے ہی ملیں گے۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بیان فرمایا ہے کہ یہ جو اصحاب صفہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں جو گزرے ہیں ، بڑی شان والے لوگ تھے اور بڑے مضبوط ایمان والے لوگ تھے اور انہوں نے جو اخلاص و وفا کا نمونہ (سنن ابو داؤد کتاب العلم باب فى القصص حدیث نمبر 3666) دکھایا ہے وہ ایک مثال ہے اور اللہ تعالیٰ نے مجھے بھی فرمایا ہے کہ تمہیں بھی میں بعض ایسے لوگ عطا کروں گا۔صحیح بخاری میں حضرت عقبہ بن مسعودؓ کا ذکر ان صحابہ کرام کی فہرست میں کیا گیا ہے جو غزوہ بدر میں شامل ہوئے تھے تاہم صحابہ کے حالات پر مشتمل جو بعض اور کتب ہیں اسد الغابه في معرفة الصحابه، الاصابه في تمييز الصحابہ اور الاستیعاب فی معرفۃ الاصحاب اور الطبقات الکبری وغیرہ میں ان کے غزوہ احد کے اور اس کے بعد والے غزوات میں شامل ہونے کا ذکر ملتا ہے۔(صحیح بخاری کتاب المغازى باب تسمية من سمّى من اهل بدر۔۔۔الخ) (اسد الغابه في معرفة الصحابه جلد 3 صفحه 563 عُتبه بن مسعود دار الكتب العلميه بيروت لبنان 2008ء) (الاصابه في تمييز الصحابة جزء 4 صفحه 366 ، عتبة بن مسعود الهذلي، دار الكتب العلمية بيروت لبنان 1995ء)(الاستيعاب في معرفة الاصحاب جلد 3 صفحه 1030 ، عتبة بن مسعود الهذلى دار الجيل بيروت) (الطبقات الكبرى جلد 4 صفحه 381 وَمِنْ حُلَفَاءِ بنى زهرة ، عُتبه بن مسعود داراحیاء التراث العربی بیروت لبنان 1996ء)