خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 425
خطبات مسرور جلد 17 425 خطبه جمعه فرموده مورخه 09 اگست 2019 لیے دعوت کا انتظام کیا گیا تھا وہاں مذہب اور آزادی ضمیر کے موضوع پر انہوں نے لیکچر دیے۔پھر رائس یونیورسٹی میں 2017ء میں قرآن کا نفرس کا اہتمام کیا گیا جس میں جماعتِ احمد یہ کو بھی دعوت دی گئی۔میں نے ان کو وہاں بھجوایا تھا اور انہوں نے وہاں نمائندگی کے فرائض انجام دیے اور حق ادا کیا۔وہاں بھی قرآن کریم کے محاسن کو دنیا کے سامنے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے علم کلام کی روشنی میں بیان کرنے کی ان کو توفیق ملی۔سوئٹزر لینڈ اور کینیڈا میں امیگریشن بورڈ کے سامنے قانونی مسائل کی وضاحت کا موقع ملا۔اور بے شمار ان کی خدمات ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے انہوں نے تمام جماعتی کام جو ان کے سپر د کیے جاتے تھے وہ وقف کی رُوح سے کرنے کی کوشش کی اور اس کا خوب حق ادا کیا۔ان کی شادی ان کی تایا زاد سے ہوئی تھی اور ان کی اہلیہ 1999ء میں وفات پاگئی تھیں۔اس وقت ان کے تین بیٹے ہیں۔عزیز الرحمن وقاص ہیں۔راولپنڈی میں ایڈووکیٹ ہیں۔وہ بھی جماعتی مقدمات میں مدد کرتے ہیں۔ڈاکٹر عطاء الرحمن معاذ آج کل قطر میں ہیں۔خلیل الرحمن حماد صاحب ہیں یہ بھی پاکستان میں ہی ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحوم سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے اور اپنے پیاروں کے قدموں میں جگہ دے۔نمازوں کے بعد جیسا کہ میں نے کہا ہے کہ ان کی نماز جنازہ ادا کروں گا۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 30 اگست 2019 ء تا جلد 26 شماره 49 صفحہ 05 تا11)