خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 28 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 28

خطبات مسرور جلد 17 28 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 11 جنوری 2019 رہتی تھیں لیکن پھر بھی میری والدہ کے ساتھ ان کی بہت دوستی تھی۔میری والدہ کی وفات کے بعد بھی انہوں نے یہ تعلق ختم نہیں کیا۔مجھے ہمیشہ ایسا لگتا تھا کہ شاید عالیہ صاحبہ کو پتہ ہے کہ کب میں ست ہوتی ہوں تو فورا ایمان افروز خط بھجوا دیا کرتی تھیں۔پھر ایک اور لجنہ ممبر خلت صاحبہ لکھتی ہیں۔1949ء میں جب میں پہلی دفعہ امریکہ آئی تب عالیہ صاحبہ کے ساتھ تعارف ہوا۔میں اس وقت آٹھ سال کی تھی جب میں پہلی دفعہ ان سے ملی۔بہت محبت کرنے والی، ملنسار اور اچھا اثر چھوڑنے والی شخصیت کی حامل تھیں۔خلافت کے ساتھ بہت دیرینہ اور پختہ تعلق تھا۔اکثر حضرت مصلح موعودرضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ اپنی خط و کتابت کا ذکر کیا کرتی تھیں۔لجنہ اماءاللہ امریکہ کے لئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔عجیب روحانی شخصیت تھی اور سو سال عمر ہونے کے باوجو د بھی جلسہ میں شمولیت اختیار کرتی تھیں جو کہ ہم سب کے لئے نمونہ ہے۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کی نسل میں بھی وہ روح اور خدمت دین کا جذبہ پیدا فرمائے جو ان میں تھا جیسا کہ ان کے بیٹے نے بھی اس کا اظہار کیا ہے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 101 فروری 2019ء تا 07 فروری 2019ء جلد 26 شمارہ 05 صفحه 05 تا 09)