خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 423 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 423

خطبات مسرور جلد 17 423 خطبہ جمعہ فرموده مورخه 09 اگست 2019 سے میری اسلام کے بارے میں معلومات میں اضافہ ہوا ہے۔میرے سارے شکوک اور سوالات ختم ہو گئے ہیں۔اس جلسہ میں شمولیت ایک ناقابل فراموش تجربہ ہے۔جلسے میں شمولیت کی وجہ سے مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں ایک مسلمان ہوں اور آج میں نے اس بات کا عہد کر لیا ہے کہ اب سے اپنا حجاب فخر سے پہنوں گی اور ہر وقت استعمال کروں گی۔پیراگوئے کی ایک نو مبائعہ ہیں وہ کہتی ہیں کہ جلسہ بڑا اچھا تھا اور میں نے آپ کے خطابات سنے اور بڑے قابل عمل ہیں اور میرے خطابات کے بارے میں کہتی ہیں کہ میرے جو سوال تھے ان کے مجھے جواب مل گئے اور مجھے یوں لگتا تھا کہ آپ نے اپنی تقاریر میرے سوالات کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کی ہیں اور میں روحانی طور پر بہت سا علم اپنے ساتھ لے کر جارہی ہوں۔یہ بھی اللہ تعالیٰ کا تصرف ہوتا ہے کہ وہ ایسی تقاریر بھی تیار کروا دیتا ہے اور پھر لوگوں پر اس کا اثر بھی ہو تا ہے۔پھر پر لیس اینڈ میڈیا کی رپورٹ ہے۔باقی تو اب میں چھوڑتا ہوں۔ہمارے مرکزی پریس اینڈ میڈیا آفس کی رپورٹ کے مطابق اس وقت تک کل ایک سو تراسی (183) میڈیارپورٹس نشر ہو چکی ہیں۔میڈیا کوریج کا سلسلہ جاری ہے۔اس رپورٹ کے ذریعہ ایک سو تہتر ملین سے زائد افراد تک پیغام پہنچا ہے اور میڈیا جس نے کوریج دی ہے وہ بی۔بی۔سی ریڈیو فور (BBC Radio4) ہے۔بی۔بی۔سی ورلڈ سروس ہے۔بی۔بی۔سی ایشین نیٹ ورک ہے، اور ٹیلیگراف (ڈچ نیشنل نیوز پیپر) ہے۔سکائی نیوز ہے۔آئی ٹی وی ہے۔ایکسپریس ہے۔ہے نیہ ہفنگٹن پوسٹ ہے۔پریس ایسوسی ایشن ( نیوز ایجنسی) ہے۔ای۔ایف۔ای (سپینش نیوز ایجنسی) ہے ، یاہو نیوز (Yahoo News)۔اور یو کے، برازیل، ہالینڈ، سپین، ارجنٹینا، پانامہ، کولمبیا، چلی، پیرو، وینزویلا، کیمرون، نائیجیریا، بیلجیئم، گھانا، اٹلی وغیرہ کافی ملکوں میں یہ ساری کوریج ہوئی ہے۔ایم۔ٹی۔اے افریقہ کے ذریعہ انہیں (19) چینلز پر الحمد للہ یہ کور تیج ہوئی۔اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے کافی جماعت کے لوگوں کی، افراد جماعت کی جلسے میں شمولیت کے علاوہ غیروں کے بھی بہت سارے تاثرات ہیں جنہوں نے جلسے کے دنوں میں یہ پروگرام دیکھے اور بڑے متاثر ہوئے۔ہے اللہ تعالیٰ جلسے میں شامل ہونے والے احمدیوں کے لیے بھی یہ جلسہ سالانہ ان کے ایمان میں ترقی کا باعث بنائے اور جو باتیں انہوں نے سنی اور سیکھیں ان کو ہمیشہ اپنے اوپر لاگو کرنے والے ہوں ، اس پر عمل کرنے والے ہوں اور پر لیس اور میڈیا کے ذریعہ جو خبریں دنیا کو پہنچی ہیں وہ بھی اللہ تعالیٰ کرے کہ لوگوں کے دلوں پر اثر کرنے والی ہوں اور ان کے لیے احمدیت اور حقیقی اسلام کو قبول کرنے کا باعث بنائے۔نمازوں کے بعد میں ایک جنازہ غائب بھی پڑھاؤں گا جو مکرم مجیب الرحمن صاحب ایڈووکیٹ کا ہے۔یہ 30 جولائی 2019ء کو ربوہ میں طاہر ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں 85 سال کی عمر میں وفات پاگئے تھے۔إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ راجعون۔مجیب الرحمن صاحب اللہ تعالیٰ کے فضل سے موصی تھے اور ان کے والد محترم مولانا ظل الرحمن صاحب مربی سلسلہ تھے اور انہوں نے ان کو بچپن میں باقی بچوں کے ساتھ ، والدہ کے ساتھ قادیان بھیج دیا تھا۔