خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 420
خطبات مسرور جلد 17 420 خطبه جمعه فرموده مورخه 09 اگست 2019 ہیں اور پھر بھی ان کو بلاتے ہیں۔میرا اپنا تجزیہ کہ یہ قرون وسطی میں بنایا گیا تھا احمدیوں کی اس بات سے تضاد نہیں رکھتا کہ مسیح بچ گئے تھے اور پھر کشمیر کی طرف ہجرت کر گئے تھے۔اپنا نکتہ نظر بتا رہے ہیں کہ میرا بھی یہی نکتہ نظر ہے جو احمدیوں کا ہے۔ریویو آف ریلیجنز کی یہ نمائش احمدیوں کی فراخ دلی، پر امن اور متحمل فطرت کی طرف دلالت کرتی ہے۔پھر کہتے ہیں کہ یہاں مختلف ڈسکشنز (discussions) بھی ہوئیں۔پینل ڈسکشنز (panel discussions) بھی ہوئیں۔امریکہ سے آئے ہوئے ڈاکٹر صاحب ایک پینل میں شامل ہوئے تھے جو ٹراما ( Trauma) کے سر جن کے طور پر کام کر رہے ہیں اور اس دفعہ پہلے احمدی ماہرین میں شامل ہوئے، انہوں نے اس پینل میں شمولیت اختیار کی۔ان کے ذاتی تجربے پر مشتمل وسیع علم نے ان کے دلائل کو اور مضبوط کر دیا جو اس آدمی کے بیچ جانے کے متعلق پیش کر رہے تھے جو کفن میں موجود تھا۔یہ بھی کافی متاثر تھے۔پھر پیٹر واڈھمز (Peter Wadhams) جو کیمبرج یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں اور شر اوڈ آف ٹیورن کمیٹی کے سرکاری ممبر ہیں کہتے ہیں کہ میرا پہلا جلسہ ہے افسوس کہ میں اس سے قبل شامل نہ ہو سکا۔میں چاہوں گا کہ میں اس جیسے مزید جلسوں پر آؤں اور مجھے یقین ہے کہ میں آئندہ منعقد ہونے والوں پر تو ضرور آؤں گا لیکن میں اس میٹنگ سے بہت متاثر ہو ا ہوں۔اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کا موجود ہونا اور پھر اتنی محنت خرچ ہونا اور اتنی محبت سے سب کچھ ہونا۔ٹیورن کی نمائش کے لیے اتنی محنت کرنا اور پھر جس سنجیدگی سے جماعت احمدیہ کا اس نمائش کا انعقاد کر وا ناوہ اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ یہ لوگ اس کے بارے میں مزید جاننے کے خواہش مند ہیں حالانکہ ہم ابھی تک خود بھی اس کو مکمل طور پر سمجھ نہیں سکے۔پھر کینیڈا کی ایبار یجنل (Aboriginal) کمیونٹی کی نمائندگی ہوئی تو اباریجنیز (Aborigines) کے جو نمائندے تھے چیف میٹنگن ہنری (Chief Myeengun Henry) وہ کہتے ہیں کہ جلسہ سالانہ میں شمولیت میرے لیے بہت اہمیت کی حامل تھی کیونکہ اس سے میری زندگی بدل گئی ہے۔میں اب اسلام کے متعلق پہلے سے کہیں زیادہ جانتا ہوں اور مجھے احساس ہوا ہے کہ اسلام اور کینیڈا کے قدیم مذہب میں بہت سی مشترک باتیں پائی جاتی ہیں۔میرے لیے یہ بات بڑی حیران کن تھی کہ اسلام عورتوں کو مساوی حقوق دیتا ہے پہلے مجھے ہر طرف مرد ہی مرد دکھائی دے رہے تھے لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ عورتوں کا انتظام بھی مر دوں ہی کی طرح کا ہے۔یہ ایک ایسی بات ہے جس سے بہت سے غیر مسلم بے خبر ہیں۔لہذا میں انہیں بتاؤں گا کہ اسلام مردوزن کے حقوق میں تفریق نہیں کرتا اور انہوں نے میرے سے ملاقات بھی کی تھی۔اس کے بھی تاثرات ہیں کہ اس ملاقات کا مجھ پر بڑا اچھا اثر ہے۔اسی طرح چیف رین وارن شیبوئر (Chief Rene Warren Chaboyer) جلسہ سالانہ میں شرکت کی بات کرتے ہیں۔میں بہت خوش ہوں کہ مجھے اتنے بڑے جلسے سے خطاب کرنے کا موقع دیا گیا۔میں کبھی سوچ نہیں سکتا تھا کہ اسلام اتنا پر امن اور مخلوق خدا سے محبت کرنے کا درس دینے والا مذ ہب ہے۔کہتے ہیں میں