خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 415
مسرور جلد 17 415 خطبه جمعه فرموده مورخه 09 اگست 2019 اب میں واپس جا کر جماعت احمدیہ کے پیغام کو دوسروں تک پہنچاؤں گا کہ یہی حقیقی اسلام ہے۔پھر عالمی بیعت کا کہتے ہیں مجھ پہ بہت اثر ہوا۔میں احمدی نہیں ہوں لیکن جب آپ بیعت لے رہے تھے تو اس وقت میں اپنے آپ سے وعدہ کر رہا تھا کہ اس جماعت کی حتی المقدور اپنے ملک میں مدد کروں گا۔ان کی میرے سے ملاقات بھی ہوئی اور مجھے ے سے ملاقا انہوں نے کہا کہ مجھے اب آپ سینٹرل افریقن ریپبلک میں اپنا سفیر سمجھیں۔پیراگوئے کے وائس منسٹر آف ریجین فرنینڈو گریفیت (Fernando Griffith) صاحب جلسے میں شامل ہوئے تھے۔کہتے ہیں مجھے احمد یہ جماعت کو جان کر بڑی خوشی ہوئی۔مجھے یہ دیکھ کر بہت اچھا لگا کہ بے شمار لوگ رضا کارانہ طور پر خدمت سر انجام دے رہے تھے اور ایک مشترکہ مقصد کے لیے مل کر کام کر رہے تھے۔میں سمجھتا ہوں کہ پیراگوئے بحیثیت ملک آپ کی جماعت سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔اور پھر میری تقریر کے بارے میں کہتے ہیں کہ بچوں کی تعلیم اور تربیت پر بہت زور دیا، نیز عزیز و اقارب سے اچھے تعلقات قائم رکھنے پر زور دیا اور عورتوں اور بچوں کے بارے میں اسلامی تعلیم کی روشنی میں جو بیان کیا تھا وہ ان کو خاص طور پر بہت پسند آیا تھا اور باقی انتظامات کے بارے میں پھر یہ کہتے ہیں کہ عارضی ہونے کے باوجو د بڑے اعلیٰ تھے۔ماسکو سے آنے والے الدار سافن صاحب (Ildar Safan) نے جلسے میں شرکت کے بعد کہا کہ ہم ایک فیملی ہیں جو پہلی مرتبہ ماسکو سے جلسہ سالانہ میں شرکت کے لیے آئے ہیں۔ہمیں جلسہ سالانہ بہت پسند آیا اور ہم آئندہ لمبے عرصے تک اسے یاد کرتے رہیں گے اور اپنے دوستوں کو بھی ان یادوں سے آگاہ کریں گے۔تمام انتظام اچھے تھے۔رضا کاروں کا کام بہت اچھا لگا جو بڑی خوش اخلاقی سے پیش آتے تھے۔ہر وقت مسکراتے چہرے کے ساتھ مدد کرنے کے لیے تیار تھے۔چھوٹے بچوں کو رضاکار کے طور پر کام کرتے دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی اور کہتے ہیں ہر جگہ ہمارا آپ نے ایسا خیال رکھا کہ اپنائیت کا اظہار ہو تا تھا۔پھر برازیل کے مہمان ہیں مورو ہنریق (Mauro Henique) جو کہ پیٹروپولیس (Petropolis) سٹی کونسل کے صدر ہیں، کہتے ہیں مجھے اپنے ملک برازیل کی نمائندگی میں اس عظیم اسلامی جلسہ سالانہ میں شمولیت اختیار کرنے کی بے حد خوشی ہو رہی ہے۔خلیفہ وقت کی تمام تقاریر حقیقی اسلام کا گہوارہ ہیں۔آپ کی باتیں از خود دل میں اتر جاتی ہیں۔میں نے جلسے کے تین دن روحانیت کے ماحول میں گزارے اور کسی قسم کی تھکاوٹ یا اکتاہٹ کا احساس نہیں ہوا۔جلسے پر نماز کا منظر کہ ایک آواز پر سب کا اٹھنا اور بیٹھنا میرے لیے غیر معمولی اور حیران کن بات تھی۔یہ مسلمان نہیں ہیں لیکن مستقل دیکھتے رہے۔اس کے علاوہ ایک اور بات جس نے میرے پر ایک غیر معمولی اثر چھوڑا ہے جس کو بیان کیے بغیر نہیں رہ سکتا کہ جیسے ہی خلیفہ کہیں بھی آتے ہیں تو ہزاروں افراد کا مجمع یک دم خاموش ہو جاتا ہے ، کسی کو کچھ کہنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ محض نظام میں نہیں بلکہ تمام لوگوں کے دلوں میں اپنے خلیفہ کے لیے حد درجہ عزت و احترام ہے اور یہ یادیں لے کر میں واپس جارہا ہوں اور پھر کہتے ہیں کہ میں نے جو محسوس کیا ہے اس کو میں اپنے سینٹر میں اور کونسل میں آگے پھیلاؤں گا۔در حقیقت حقیقی اسلام یہی ہے۔پھر اُرلی میبیاس (Orli Mesias) جو ایکواڈور (Ecuador سے آئے تھے۔یہ اپنے علاقے کے