خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 408 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 408

خطبات مسرور جلد 17 408 32 خطبه جمعه فرموده مورخه 09 اگست 2019 خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 09 / اگست 2019ء بمطابق 109 ظہور 1398 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، یو کے تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: گذشتہ اتوار کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے یو کے کا سہ روزہ جلسہ سالانہ اختتام کو پہنچا تھا۔اللہ تعالیٰ کی ان گنت برکات ان جلسوں کے ساتھ منسلک ہیں جن کے ہم اللہ تعالیٰ کے فضل سے حامل بنتے ہیں۔جلسے کے بعد کے جمعے کے خطبے میں انہی باتوں کا میں ذکر کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے افراد جماعت پر جو اثر ہوتا ہے وہ تو ہے، غیروں پر بھی اس کا کیا اثر ہے اور کس طرح وہ جلسے کے ماحول کو دیکھتے ہیں اور نئی نئی باتیں ان کو پتا لگتی ہیں ، اسلام کے بارے میں تحفظات ان کے ختم ہوتے ہیں۔تو ان باتوں کا میں عموماً اگلے جمعے میں ذکر کیا کرتا ہوں اور کروں گا لیکن اس سے پہلے میں تمام کارکنان اور کار کنات کا شکریہ بھی ادا کر تاہوں جو کسی بھی شعبے سے منسلک تھے۔کسی بھی شعبے میں کسی بھی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔معاون سے لے کر افسر تک، عورت، مرد، بچے، جوان، بوڑھے ہر ایک بے نفس ہو کر اپنی ڈیوٹیاں اور فرائض سر انجام دے رہا تھا اور غیر مہمانوں کے سامنے اپنے عمل سے اسلام کی حقیقی تصویر یہ لوگ پیش کر رہے تھے۔خاص طور پر معاونین شکریے کے مستحق ہیں کہ جو ایک بڑی تعداد میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مہمانوں کی خدمت کے لیے اپنے آپ کو پیش کرتے ہیں اور اصل کام تو ان معاونین کا ہی ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ ان سب کو جزا دے۔جلسے کے کارکنان کے علاوہ مستقل مرکزی دفاتر کے کارکنان ہیں۔ایم۔ٹی۔اے کے کارکنان ہیں۔اس میں یو کے کے رہنے والے والنٹیئر بھی ہیں اور دوسرے ممالک سے بھی آئے۔بعض ڈاکیومنٹریز پیش کی گئیں ان کی تیاری کے لیے کام کرنے والے اور کچھ وہاں سٹوڈیو میں پروگرام ہوئے ان میں کام کرنے والے۔غرض کہ ہر شعبہ جو ہے جلسے کے دنوں میں اپنا بڑ افعال کردار ادا کرتا ہے۔پھر ریویو آف ریلیجنز کی جو نمائش ہوتی ہے اس کا بڑا اثر ہوتا ہے اور آرکائیو کی نمائش ہے۔پھر مخزن تصاویر ہے تو یہ سب شعبے جو کام کر رہے ہیں اور تمام کارکنان جو ہیں جنہوں نے جلسے سے پہلے کام کیا ہے یا بعد میں ، سب اپنا ایک اہم کردار ادا کر رہے ہوتے ہیں اور اس لحاظ سے یہ لوگ ہمارے شکریے کے مستحق ہیں۔اب میں بعض لوگوں کے جو تاثرات ہیں وہ وقت کی رعایت سے پیش کروں گا۔مالے ہو سو یعقوب صاحب مسلم کمیونٹی ببین کے وائس پریذیڈنٹ ہیں اس دفعہ جلسہ میں شامل ہوئے کہتے ہیں میں نے ہیں سے زیادہ حج کیے ہیں لیکن جماعتِ احمدیہ کے جلسے میں شامل ہو کر مجھے اس سے کہیں زیادہ بہتر