خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 407
خطبات مسرور جلد 17 407 خطبه جمعه فرموده مورخه 02 اگست 2019 حالات میں کاروں پر آنے والے صبر اور حوصلے سے انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں۔بعض دفعہ عورتوں اور مر دوں دونوں طرف سے بعض شکایات آجاتی ہیں۔آنے والے احباب و خواتین مکمل تعاون نہیں کرتے۔اسی طرح داخلی راستوں پر جہاں سکیننگ وغیرہ کا انتظام ہے وہاں عموما تولا ئنیں لگتی ہیں، بڑے صبر اور تحمل کا مظاہرہ کیا جاتا ہے لیکن بعض دفعہ کسی ایک آدھ کی وجہ سے ماحول خراب بھی ہو جاتا ہے۔وہاں ہر ایک کو مکمل طور پر صبر کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔اگر تھوڑا سا وقت بھی لگ جائے تو کوئی حرج نہیں ہے اس لائن لگانے سے بہتر نکاس ہو سکتا ہے۔پھر جلسہ گاہ میں بیٹھنے والے میں ہمیشہ کہا کرتا ہوں کہ جلسے کے دوران اپنے دائیں بائیں نظر رکھیں۔اسی طرح چلتے پھرتے ہوئے بھی اپنے ماحول پہ نظر رکھیں۔سیکیورٹی کے حوالے سے انتظامیہ جو بھی ہدایت دے اس پر عمل کرنے کی پوری کوشش کریں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ جلسے کی کامیابی اور اپنے جلسے میں آنے کے مقصد کو پورا کرنے اور ہر شریر کی شرارت سے بچنے کے لیے مستقل دعا کرتے رہیں۔جماعت کی ترقی حاسدوں کو حسد میں بڑھاتی چلی جارہی ہے۔اس لیے دعاؤں کی طرف بہت توجہ کی ضرورت ہے۔ان دنوں میں پاکستان میں بھی احمدیوں کے حالات کے متعلق دعا کریں وہاں بھی لگتا ہے کہ حالات دوبارہ مخالفت کی طرف جارہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کو بھی امن کی زندگی عطا فرمائے۔اللہ تعالیٰ ان کو ہر شر سے محفوظ رکھے۔مخالفین کے نئے یا پرانے منصوبوں کو ناکام و نامراد کر دے۔اس کے علاوہ بھی جلسے میں شامل ہونے والوں کو اس بات کی بھی یاد دہانی کروا دوں کہ اس سال بھی ہمارے جو مختلف مرکزی شعبہ جات ہیں آرکائیو کا شعبہ ہے یار یویو آف ریلیجز کا ہے یا مخزن تصاویر ہے یا دوسرے شعبہ جات ہیں انہوں نے اپنی نمائشوں کا اہتمام کیا ہوا ہے اور کافی معلوماتی اور علمی نمائشیں ہوتی ہیں، اس کو بھی جو فارغ وقت ہو اس میں دیکھنے کی کوشش کریں۔اس کے علاوہ ایم۔ٹی۔اے کی طرف سے بھی ایک اعلان ہے۔ایم۔ٹی۔اے انٹر نیشنل کی طرف سے آج ایک نئی ایپ (app) لانچ (launch) ہو گی اور جو سمارٹ ٹی وی ایپ ہے۔کسی بھی ملک میں اب اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ (download) کر کے ایل جی (LG) ، فلپس (Philips) ، ایمازون فائیر ٹی وی (Amazon Fire TV) ، سونی (Sony) اور اینڈرائڈ (Android) کے ٹی وی سیٹس پر ڈش انٹینا کے بغیر بھی ایم۔ٹی۔اے کے تمام چینلز یعنی ایم۔ٹی۔اے ون (MTA1) ، ایم۔ٹی۔اے ٹو (MTA2) ، ایم۔ٹی۔اے تھری (MTA3) اور ایم۔ٹی۔اے العربية اور ایم۔ٹی۔اے افریقہ دیکھے جاسکتے ہیں۔اس کے علاوہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے امریکہ میں ایم۔ٹی۔اے پہلے ہی سام سنگ (Samsung) پلیٹ فارم پر موجود ہے۔تو یہ بھی اعلان تھا۔اللہ کے فضل سے جو باہر کے رہنے والے ہیں وہ اس ایپ (App) سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ابھی جمعے کے بعد میں اس کا لانچ (launch) بھی کر دوں گا۔اللہ تعالیٰ جلسے کو ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے اور آپ سب کو اس سے بھر پور استفادے کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 23 / اگست 2019 ء جلد 26 شمارہ 47 صفحہ 05 تا08)