خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 401
خطبات مسرور جلد 17 401 خطبه جمعه فرموده مورخه 02 اگست 2019 روٹی بازار سے خریدی جاتی تھی۔ایک چھوٹا سا سیکنڈ ہینڈ روٹی پلانٹ لیا گیا تھا جو تھوڑی تھوڑی دیر بعد خراب بھی ہوتا رہتا تھا۔انجنیئر ز مستقل اس کے اوپر بیٹھے رہتے تھے اور اس میں ہمارے بزرگ پرانے انجنیئر ز ہیں وہ کافی کام کرتے رہے اور وہ پلانٹ صرف چند ہزار روٹی پکاتا تھا اور وہ بھی گول نہیں ہوتی تھی۔اسی طرح پیٹا بریڈ pita) (bread کی طرح ہوتی تھی اور کہاں اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے پینتیس چالیس ہزار افراد کے لیے یہ خود روٹی پکاتے ہیں، لاکھوں کی تعداد میں روٹی پکتی ہے اور اس کو الٹی میں ہے جو میں نے چیک بھی کی، لوگوں کو بھی پسند آئی اور وقتا فوقتا میں اس روٹی کو چیک کرتا بھی رہتا ہوں ، وہ اس سے بہت بہتر ہے جو پہلے روٹی پکتی تھی۔اللہ تعالیٰ ان نوجوانوں کو جو یہ کام کر رہے ہیں ان کے ہنر میں بھی اضافہ کرے اور ان کو عقل بھی دے اور اس میں مزید بڑھاتا چلا جائے کہ جلسے کے مہمانوں کی پہلے سے بڑھ کر خدمت کرنے والے ہوں۔اسی طرح لنگر خانے میں جو کھانا پکانے کی ٹیمیں ہیں وہ اپنے اپنے انچارج صاحبان کے ساتھ بڑی محنت اور لگن سے کام کر رہی ہیں۔کھانے کا معیار جو ہے وہ بھی بہت بہتر ہے۔اللہ کرے کہ ان تین دنوں میں بھی یہ بہتر رہے۔پھر لنگر خانے کے حوالے سے دیگیں دھونے کا شعبہ ہے۔یہ بھی ایک بہت بڑا کام ہے۔ان کو چند سال پہلے جرمنی سے ہمارے احمدی انجنیئر ز کی بنائی ہوئی دیگیں دھونے کی مشین منگوا کر دی گئی تھی۔جرمنی والے تو ان کو بڑا پسند کرتے ہیں۔وہاں بڑی کامیاب ہے اور وہ اس کے بڑے قائل ہیں کہ بڑی جلدی یہ مشین دیگ دھو کر خود ہی باہر نکال دیتی ہے۔یہاں ہمارے اس شعبہ نے دو تین سال تک تو اُس مشین کو استعمال کیا اور اس کے ساتھ ہاتھ سے بھی دیگیں دھوتے رہے، یہ کام جاری رہا اور میرے کہنے پر کہ اس مشین کو ضرور استعمال کرنا ہے انہوں نے کیا لیکن گذشتہ سال سے انہوں نے بڑی منت سے یہ کہنا شروع کیا کہ ہمیں ہاتھ سے ہی دھونے دیں کہ ہم کم وقت میں یہ دیگیں دھو لیتے ہیں بلکہ 1/3 وقت میں دھو لیتے ہیں یعنی جتنی دیر میں مشین ایک دیگ دھوتی ہے ہم تین دیگیں دھو لیتے ہیں اور دھوتے بھی اس سے صاف اور بہتر ہیں۔میں نے ان کے انچارج کو مذاقا اس دن کہا تھا کہ لگتا ہے کہ آپ نے اس شعبے میں کوئی جن رکھے ہوئے ہیں جو اتنی صفائی کر جاتے ہیں کیونکہ جرمنی والے ابھی تک اس بات کو ماننے کو تیار نہیں کہ اتنے کم وقت میں کوئی دیگ دھو سکتا ہے۔بہر حال اس شعبے میں یہ لوگ بڑی محنت کا کام کر رہے ہیں۔ایک تو ہے کہ محنت کرنا، وقت لگا دینا اور یہ صرف محنت نہیں کر رہے بلکہ یہ بڑی مشقت کا کام بھی ہے۔پاکستان میں ، قادیان میں تو یہ کام مزدوروں سے مزدوری دے کر کروایا جاتا تھا لیکن یہاں بڑے اخلاص اور جذبے سے کارکن یہ کام کرتے ہیں۔پھر کھانا کھلانے کا شعبہ ہے۔اس میں بھی اس دفعہ انہوں نے بہتری کی کوشش کی ہے۔یہاں جگہ بھی، مار کیاں بھی بڑی کی ہیں تا کہ مہمانوں کو آرام سے اور کم وقت میں کھاناکھلایا جاسکے۔پھر دوسرے شعبے ہیں نظافت اور صفائی کا شعبہ ہے، کار پارکنگ کا شعبہ ہے، ٹریفک کا شعبہ ہے۔جلسہ گاہ کے اندر مختلف اور شعبہ جات ہیں۔سیکیورٹی کا ایک بہت بڑا اہم شعبہ ہے اور اسی طرح اور متفرق شعبے ہیں اور اپنی اپنی جگہ پر ہر شعبہ ہی بڑا اہم ہے۔ان تمام شعبوں میں کام کرنے کے لیے ہزاروں کارکنان جو ہیں ان کو کام کرنے