خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 400 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 400

خطبات مسرور جلد 17 400 خطبه جمعه فرموده مورخه 02 اگست 2019 بہر حال ابتدا میں جو جلسے منعقد ہوئے ان میں حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ خود بہت زیادہ رہ نمائی کرتے تھے۔یہاں انتظامات بتانے کے لیے ان کو بہت محنت کرنی پڑی۔پاکستان کے بعض عہدے داران کی بھی مدد لینی پڑی جنہوں نے یہاں کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کیا۔لنگر کا انتظام ایک بہت بڑا انتظام ہے۔یہاں وسائل اور سہولت بھی پاکستان کی طرح، اس طرح نہیں ہے جس طرح ہم کام کرنا چاہتے ہیں اس لیے شروع میں چار پانچ ہزار کا انتظام کرنا بھی ان کے لیے مشکل تھا اور اس طرح ہی تھا جس طرح کہ دو اڑھائی لاکھ کا انتظام کر رہے ہیں۔میں خلافت کی یہاں ہجرت کے بعد پہلی دفعہ 1988ء کے جلسے میں شامل ہوا تھا اور اس وقت انتظامیہ کی حالت دیکھ کر اندازہ ہو تا تھا کہ پانچ چھ ہزار کے لیے انتظام کرنا بھی ان کو کس قدر پریشانی میں ڈال رہا ہے۔بہر حال آج ہم دیکھتے ہیں کہ انتظامات میں یہاں کے کارکنان شاید ربوہ کے کارکنان کی مدد کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔گذشتہ ہفتے کارکنان کے ساتھ جلسے کے انتظامات کی inspection کے بعد جو کھانا تھا اس میں میرے قریب ہی ربوہ سے آئے ہوئے ایک ناظر جو ناظر امور خارجہ ہیں اور جو نائب افسر جلسہ سالانہ بھی ہیں بیٹھے ہوئے تھے۔کھانے کے بعد میں نے دیکھا کہ انہوں نے ربوہ سے آئے ہوئے ایک نمائندے کارکن کو بلایا اور کچھ باتیں کرتے رہے۔ان سے میں نے پوچھا کہ کیا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے ؟ کہنے لگے کہ لنگر کی یہ روٹی جو ہم کھارہے ہیں یہ کوالٹی میں بڑی اچھی روٹی ہے اور ہم ربوہ میں روٹی پکانے کا جو ٹرائل کرتے ہیں۔(وہاں بھی اللہ کے فضل سے مستقل ٹرائل ہوتے ہیں، لنگر خانے عارضی طور پر ایک آدھ دن کے لیے چلائے جاتے ہیں تاکہ مشینوں کو چالو رکھیں اور کام کی عادت بھی رہے، ڈیوٹیوں کی عادت بھی رہے۔تو بہر حال کہتے ہیں کہ ) وہاں ہماری جو روٹی ہے وہ اس معیار کی نہیں ہوتی تو کہنے لگے میں اس کارکن کو کہہ رہا تھا کہ یہاں کے روٹی پلانٹ والوں سے اس روٹی کے معیار کا پتا کریں کہ کس طرح بناتے ہیں ؟ آئے اور پانی کی نسبت کیا ہے ؟ یہ آئے اور پانی کی نسبت بڑا کاؤنٹ (count) کرتی ہے۔ان سے نسخہ پوچھو۔تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب ہمارے یہاں کام کرنے والے اپنے تجربات کے بعد اتنے ماہر ہو گئے ہیں کہ ان کی روٹی ربوہ کے افسران کو بھی پسند آنے لگ گئی ہے۔اس دفعہ روٹی پلانٹ میں کام کرنے والے نوجوان انجنیئر ز نے آٹا گوندھائی کی مشین میں بھی بعض improvements کی ہیں جس سے آٹا نکالنے میں مزید آسانی پیدا ہوئی ہے۔روٹی پلانٹ کے انچارج اور نوجوان انجینئر جو واقف نو بھی ہیں اور اس پر کام کر رہے ہیں وہ اور ان کی ٹیم کے افراد بھی اب اس کوشش میں ہیں کہ اس کو مزید بہتر کیا جائے اور آٹا گوندھائی کی مشین سے لے کر پکوائی کی مشین تک براہِ راست آٹا پہنچتا رہے اور اس وقت کارکنوں کو بالٹیوں کے ذریعہ جو آٹا پہنچانا پڑتا ہے وہ واسطہ جو ہے وہ ختم ہو جائے۔اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم اس آٹو میشن کی وجہ سے کارکنوں کو خدمت سے محروم کر دیں گے۔یہ کارکن دوسری بہتر خدمت پر لگا دیے جائیں گے ان شاء اللہ تعالیٰ اور یہی ہمارا جماعت کا امتیاز ہے کہ بچپن سے لے کے بڑے ہونے تک ہمارے کارکنان بڑی خوش دلی سے ہر کام میں اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔بہر حال یہ بیان کرنے کا میرا مقصد یہ ہے کہ کہاں تو وہ وقت تھا کہ چار پانچ ہزار کو کھانا کھلانا انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج ہو تا تھا اور نوے فیصد