خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 398 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 398

398 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 26 جولائی 2019 خطبات مسرور جلد 17 عَمْرو بن مُعَاذ دار الكتب العلمية بيروت لبنان 2005ء) (الاستيعاب في معرفة الاصحاب الجزء الثالث صفحه مُعَاذ الأَشْهَلِي، دارالکتب العلمیه بیروت لبنان (2002ء) (الطبقات الكبرى لابن سعد الجزء الثاني صفحه 359" عَمْرو بن معاذ دار الفكر بيروت لبنان 2012ء) (الانساب از ابو سعد عبد الكريم بن محمد بن منصور التميمى الجزء الاوّل صفحه 284283 الطبعة الثانية مكتبة ابن تيمية 2009ء) 279 « عَمْرو بن ق حضرت مسعود بن ربیعہ بن عمرو ایک صحابی ہیں۔حضرت مسعود بن ربیعہ کا تعلق قبیلہ قارہ سے تھا اور آپ قبیلہ بنو زہرہ کے حلیف تھے۔حضرت مسعودؓ کی کنیت ابو عمیر تھی۔حضرت مسعود کے والد کانام ربیع کے علاوہ ربیعہ اور عامر بھی بیان کیا گیا ہے۔حضرت مسعودؓ کے ایک بیٹے کا نام عبد اللہ بھی ملتا ہے۔حضرت مسعودؓ کے خاندان کو مدینہ میں بنو قاری کہا جاتا تھا۔حضرت مسعود بن ربیعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دارِ ارقم میں داخل ہونے سے پہلے ایمان لے آئے تھے۔حضرت مسعود بن ربیعہ نے جب مدینے کی طرف ہجرت کی تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی اور حضرت عبید بن تیہان کے درمیان مواخات کا رشتہ قائم فرمایا۔حضرت مسعود بن ربیعہ غزوہ بدر، غزوۂ احد، غزوہ خندق اور اس کے علاوہ تمام دیگر غزوات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک ہوئے۔آپؐ کی وفات تیس ہجری میں ہوئی اور اس وقت آپ کی عمر 60 سال سے زیادہ تھی۔(السيرة النبويه لابن هشام صفح460-461، من حضر بدرًا من المسلمين من بنى ،زهرة، دار الكتب العلمية بيروت 2001ء)(الطبقات الكبرى لابن سعد الجزء الثالث صفحه 89-90 مسعود بن ربیع داراحیاء التراث العربی بیروت لبنان 1996ء)(اسد الغابه في معرفة الصحابه المجلد الخامس صفحه 154-155 مسعود بن ربیعہ دارالکتب العلمیہ بیروت لبنان 2008ء) (الاصابه في تمييز الصحابه لابن حجر عسقلانی جلد 6 صفحه 77 مسعود بن ربیعه ،دارالفکر بیروت 2001ء) اللہ تعالیٰ ان تمام صحابہ کے درجات بلند فرماتا چلا جائے اور جو ان کی نیکیاں تھیں ہم بھی ان کو جاری رکھنے والے ہوں۔اس کے بعد میں مختصر اصرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اگلے جمعہ سے ان شاء اللہ تعالیٰ یہاں برطانیہ کا جلسہ سالانہ شروع ہو رہا ہے۔اس کے ہر لحاظ سے بابرکت ہونے کے لیے دعا کریں۔اللہ تعالیٰ ہر لحاظ سے بابرکت فرمائے۔جن کی ڈیوٹیاں ہیں وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ ان ڈیوٹیوں کو سر انجام دینے کی کوشش کریں اور دعا بھی کریں کہ اللہ تعالیٰ انہیں توفیق دے کہ صحیح طور پر ڈیوٹیاں ادا کر سکیں۔اللہ تعالیٰ انہیں بہتر رنگ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مہمانوں کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔اس سال شعبہ ٹرانسپورٹ کو اس لحاظ سے کچھ زیادہ کام کرنا پڑے گا اور پلاننگ بھی کرنی ہو گی کہ یہاں جماعتی قیام گاہوں میں جو مہمان ٹھہرے ہوئے ہیں ان کو اسلام آباد جلسے سے پہلے بھی اور بعد میں بھی چند دن لانے کا انتظام کرنا ہو گا اور ٹرانسپورٹ کا انتظام کرنا ہو گا۔اس کے لیے میں نے افسر جلسہ سالانہ کو کہا تھا کہ پلاننگ کر لیں۔امید ہے اس پر کام شروع ہو گیا ہو گا تا کہ مہمان وہاں اسلام آباد میں بھی آکے نمازیں ادا کر سکیں اور جلسے کے دنوں میں تو حدیقۃ المہدی میں یہاں سے انتظام ہوتاہی ہے۔اللہ تعالیٰ سب کام احسن رنگ میں سب کو انجام دینے کی توفیق دے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 16 / اگست 2019 ء جلد 26 شمارہ 45 صفحہ 05 تا09)