خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 385
خطبات مسرور جلد 17 385 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 جولائی 2019 ان کے دادا کو سری نگر کشمیر کے محلہ خانیار میں حضرت عیسی کی قبر دریافت کرنے کی سعادت نصیب ہوئی تھی جس کا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی تصانیف میں متعدد جگہ ذکر فرمایا ہے۔کینیڈا جماعت کے اولین ممبران میں سے تھے۔1967ء میں پاکستان سے کینیڈا شفٹ ہوئے۔پیشے کے طور سے وکیل تھے۔پھر انہوں نے وہاں اپنی لاء فرم قائم کی۔پھر جماعت کو بھی قانونی معاملات میں ہمیشہ مدد دیا کرتے تھے۔کینیڈا جماعت میں ان کی خدمات کا عرصہ نصف صدی سے زائد ہے۔کینیڈا کے پہلے نیشنل صدر تھے۔پہلے صدر قضاء بورڈ تھے اور آخر دم تک نائب امیر کینیڈا کے طور پر بھی خدمت کی توفیق پائی۔2010ء میں ان کو حج کرنے کی سعادت نصیب ہوئی۔انتہائی ملنسار، ہر دلعزیز، ہنس مکھ ، معاملہ فہم، صائب الرائے اور ایک نیک، مخلص، باوفا انسان تھے۔صحت کی خرابی کے باوجود اپنے مفوضہ فرائض آخر وقت تک بڑی ہمت سے ادا کرتے رہے۔خلافت سے گہری محبت اور عقیدت کا تعلق تھا اور جو بھی یہاں سے ہدایت جاتی تھی ہمیشہ اس پر بڑی کوشش کرتے تھے کہ عمل کریں۔اللہ کے فضل سے موصی تھے۔اللہ تعالیٰ ان سے بھی مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے، ان کے لواحقین کو صبر اور حوصلہ دے اور ان کی نیکیوں کو جاری رکھنے کی توفیق دے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 09 / اگست 2019 ، جلد 26 شماره 43 صفحہ 05تا10)