خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 382 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 382

خطبات مسرور جلد 17 382 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 جولائی 2019 تھی کہ زندگی میں کسی سے امید نہ لگانا جو کرنا ہے اپنی طاقت سے کرو تاکہ بعد میں کسی سے شکوہ نہ پیدا ہو۔میجر بشیر طارق صاحب نے بیان کیا وہ بھی نائب امیر تھے شاید یا کسی اور عہدے پر تھے کہ ایک مرتبہ انہوں نے ان سے کہا کہ ضرورت سے زیادہ آپ نرمی سے پیش آتے ہیں۔تھوڑی سختی کیا کریں۔بعض کاموں میں سختی کرنی پڑتی ہے تو اس پر انہوں نے جواب دیا کہ آپ ایک والنٹیئر پر کس طرح سختی کر سکتے ہیں ، جو اپنا وقت نکال کر خدمت کے لیے آیا ہے۔اس پر سختی کیسے کر سکتے ہیں ؟ پس انہوں نے بڑے پیار سے کام لیا اور خدام نے بھی مجھے لکھا۔قائدین نے بھی لکھا کہ جماعت کراچی میں حالات کی وجہ سے ہم ڈیوٹیاں بھی دیتے تھے تو وہ بڑے پیار سے یہ ہمارے سے کام لیتے تھے۔بلکہ مرکز نے کہا تھا امراء کے ساتھ سکیورٹی ہونی چاہیے۔خدام ڈیوٹی پر جاتے تھے تو ان کا خیال رکھتے۔اپنے گھر پہنچ کر کہتے کہ مجھے اپنے گھر جا کر فون پر اطلاع دینا کہ خیریت سے پہنچ گئے ہو۔ایک قائد نے لکھا ہے کبھی کبھی میرے پاس اگر اپنی سواری نہ ہوتی تو اپنی کار مجھے دے دیتے تھے کہ یہ گھر لے جاؤ تا کہ احتیاط سے گھر پہنچ جاؤ۔ان کی بیٹی کہتی ہیں کہ ابا نے ہمارے اندر بچپن سے ہی اللہ تعالیٰ پر یقین اور خلافت سے مخلصی اور خلیفہ وقت کی فرمانبرداری کی بہت بڑی مثال پیش کی اور اس پر قائم رہنے کی ہمیں تلقین کرتے تھے اور جلسے بیماری میں بھی بڑی با قاعدگی سے سنتے رہے۔لائیو سٹریم یو۔ایس۔اے کا جلسہ سنا۔مجھے روز کہتے تھے کہ تم بھی سنا کرو۔پھر جر منی اور کینیڈا کا جلسہ جب اکٹھا ہو رہا تھا تو یہ بیٹی کینیڈار ہتی ہے تو اس نے کہا کہ جلسے پر انہوں نے کہا کہ میں جرمنی کا جلسہ سن رہا ہوں اور باقاعدگی سے خطبات وغیرہ سننے کی ان کی عادت تھی۔رمضان کے مہینے کا بہت اہتمام کرتے تھے۔اس مہینے میں کبھی کہیں جانے کا یاسفر کا پروگرام نہیں بناتے تھے تاکہ رمضان کا جو احترام ہے وہ قائم رہے۔اس میں بہت سے لوگوں کے لیے سبق ہے جو چھوٹی چھوٹی باتوں پر سفر کے بہانے نکال لیتے ہیں اور روزے چھوڑ دیتے ہیں۔کراچی کے ایک سابق مربی سید حسین احمد ہیں، ان کے کزن بھی ہیں۔کہتے ہیں کہ کراچی کے دورانِ قیام جب میں وہاں مربی سلسلہ تھا تو اجلاس عاملہ میں کسی مشکل مرحلہ پر اکثر کہتے تھے کہ یہ اللہ کے کام ہیں ہم نے تو صرف ہاتھ لگانا ہے اس لیے اپنی کوشش کرنی چاہیے۔ہر ملنے والے کا کھڑے ہو کر استقبال کرتے تھے۔ہر سوالی کی درخواست کو غور سے سنتے اور پڑھتے تھے ، مناسب کارروائی کرتے تھے۔یتامی، بیوگان اور غرباء کی حتی المقدور امداد کیا کرتے تھے۔باوجو د جماعتی بجٹ کی تنگی کے گنجائش پیدا کر لیا کرتے تھے۔کراچی کی ایک خاتون ہیں۔مریم شمر صاحبہ کہتی ہیں کہ وہ اپنے بچوں کے لیے ہی نہیں بلکہ ساری کراچی جماعت کے لیے ایک شفیق باپ کی طرح تھے اور ہر ایک کی خوشی اور غمی میں شریک ہوتے تھے۔سب کی فکر کرتے تھے۔بہت عاجز اور بہت معاملہ شناس تھے۔ایک مرتبہ کسی پروگرام میں ان کا نام نواب مودود احمد خان لکھا گیا تو انہوں نے اپنی قلم سے نواب کا لفظ کاٹ دیا۔قائمقام امیر قریشی محمود صاحب نائب امیر ہیں کہتے ہیں کہ اپنے دور امارت میں ایک نہایت شفیق اور مہربان باپ کی طرح افراد جماعت کراچی کی رہنمائی کی اور بڑے ہر دلعزیز شخص اور شفیق اور قابل احترام وجود