خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 381
خطبات مسرور جلد 17 381 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 جولائی 2019 باعث بن جائے یا مجھے فائدہ ہو ، ان کے سامنے بالکل وہ اپنا ایک وقار رکھتے تھے۔ان کی اہلیہ کہتی ہیں میں ان سے مذاق سے کہا کرتی تھی کہ آپ باقی لوگوں سے بڑا اچھی طرح ملتے ہیں لیکن جب کوئی بڑا افسر ہوتا ہے تو وہاں آپ بڑا خاص و قار سے رہتے ہیں۔لگتا ہے وہاں آپ کی نوابیت سامنے آجاتی ہے۔پھر سندھ کے اسیر ان کے لیے انہوں نے بڑا کام کیا۔شہداء کی فیملیز کے لیے وہاں کافی کام کرتے تھے۔ان کی اہلیہ کہتی ہیں دوروں پر مجھے بھی لے جاتے تھے۔ان فیملیوں کا خیال رکھتے۔ان کو تحائف دلواتے۔مہمان نوازی کا وصف ان میں بہت زیادہ تھا۔اس کا ہر ایک لکھنے والے نے ذکر کیا ہے۔ان کی اہلیہ بھی کہتی ہیں کہ بعض دفعہ دس منٹ پہلے فون آتا تھا کہ اتنے مہمان آرہے ہیں کھانا تیار کر دو اور ہمیشہ فون پر اطلاع دیتے اور فوراًفون بند کر دیتے تا کہ کوئی عذر کرنے کا موقع ہی نہ ملے۔خلافت سے ان کا بے انتہا ادب کا اور پیار کا تعلق تھا، اخلاص کا تعلق تھا۔ان کے بیٹے کہتے ہیں مجھے اور میری بہن کو اور ہمارے دوسرے بچوں کو بھی تلقین کرتے کہ ہفتے میں ایک بار تم نے ضروری طور پر خلیفہ وقت کو اپنے حالات بتانے کا خط لکھنا ہے اور فیکس کرنی ہے اور اس تعلق کو بڑھانا ہے۔پھر ان کو کچھ عرصہ پہلے ، دو سال ہوئے کینسر کی تکلیف ہوئی۔پھر علاج ہو تا رہا۔علاج میں اللہ کے فضل سے ٹھیک ہو گیا۔انہوں نے مجھے بھی لکھا علاج ٹھیک ہے۔میں نے دفتر دوبارہ بھی جانا شروع کر دیا ہے۔تقریباً آدھے سے زیادہ کام کرناشروع کر دیا ہے لیکن پھر چند دن پہلے ایک دم ان کی طبیعت خراب ہوئی اور پھر اسی میں لگتا ہے کہ دل کا حملہ ہوا اور اس کی وجہ سے جاں بر نہیں ہو سکے۔بہر حال ان کا جب کینسر کا علاج ہو رہا تھا تو ان کے متعلق ڈاکٹر کہتے ہیں کہ ہم اس شخص سے بڑے متاثر ہیں۔ایک تو یہ کہ بڑے صبر اور حوصلے والے ہیں۔دوسرے ہمارے سے گفتگو ہوئی تو ہمیں پتا لگا کہ بڑے سکالر بھی ہیں۔ان کے بیٹے کہتے ہیں جب ہم جاتے تھے تو ہسپتال کے ڈاکٹر ان کو دیکھ کے احتراماً کھڑے ہو جایا کرتے تھے۔کہتے ہیں غیر از جماعت نوجوان بھی تعزیت کے لیے آئے۔ایک نوجوان نے مجھے کہا کہ ان کے اخلاق کا اور مینٹور شپ (mentorship) کامیری زندگی پر بہت اثر ہے۔پھر ان کی اہلیہ کہتی ہیں کہ ایک خاص وصف یہ تھا کہ چندوں کے بڑے پابند تھے۔ان کی بڑی اچھی آمد تھی۔بڑے صاحب حیثیت تھے لیکن کہتی ہیں میں نے کبھی آمد نہیں پوچھی، کبھی خیال دل میں آیا بھی تو پھر کبھی جرات نہیں ہوئی لیکن کبھی کبھی چندوں کی لسٹ پر جب نظر پڑتی تھی تو پتا لگتا تھا کہ کتنے چندے یہ دے رہے ہیں۔اس لحاظ سے کیا آمد ہے۔پھر اس کے علاوہ مرحومین کے چندوں کی بھی ایک لمبی فہرست تھی۔کہتے تھے گھر کا خرچ کم کرو اور جماعت کے لیے قربانی زیادہ کرو بلکہ یہ کہتی ہیں مجھے تو بعض دفعہ یہ احساس ہو تا تھا کہ یہ زیادہ کماتے ہی اس لیے ہیں کہ جماعت کو زیادہ سے زیادہ دیں۔شکووں سے شدید نفرت تھی اور یہ تو ہر کوئی ان کے متعلق کہتا ہے، میں بھی گواہ ہوں کہ سخت نفرت تھی اور منع کیا کرتے تھے۔ان کی اہلیہ کہتی ہیں کہ کبھی کسی کے خلاف بات نہیں سنی۔چغل خوری کے بھی بہت زیادہ خلاف تھے اور ایک نصیحت جو آپ نے کئی بار کی