خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 380 of 827

خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 380

خطبات مسرور جلد 17 380 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 جولائی 2019 حضرت نواب محمد علی خان صاحب کے پوتے تھے اور حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب کے نواسے تھے۔انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری لی۔پھر کچھ دیر حضرت شیخ محمد احمد صاحب مظہر کے ساتھ بھی پریکٹس کی۔پھر ایک مشہور لاء فرم ہے آرڈ گنم (ORR, DIGNAM)اس کے ساتھ منسلک ہو گئے اور ڈھاکہ چلے گئے۔وہاں کام کرتے رہے اور تقریباً 52 سال اسی کمپنی کے ساتھ رہے۔ان کے سینئر پارٹنر (senior partner) تھے اور ان کا شمار پاکستان کے سینئر کارپوریٹ وکلاء میں ہو تا تھا۔بین الا قوامی کمرشل قوانین اور بینکنگ اور کارپوریٹ قوانین کے ماہر تھے اور اس حوالے سے بڑی شہرت رکھتے تھے۔پاکستان کے کچھ کارپوریٹ قوانین کو بھی انہوں نے ترتیب دیا ہے۔بڑی بڑی کمپنیوں کی طرف سے آپ کو ڈائر یکٹر شپ کی پیشکش ہوتی تھی لیکن آپ انکار کر دیتے تھے اور کہتے تھے کہ ایسے عہدوں میں انسان کچھ نہ بھی کر رہا ہو تو دوسروں کی وجہ سے ہی بد عنوانیوں کے الزامات لگ جاتے ہیں اور اس طرح پھر یہ چیز جو ہے جماعت کی بدنامی کا باعث بن سکتی ہے اس لیے میں ان سے بچتا ہوں۔ان کی اہلیہ کے علاوہ انہوں نے دو بچے چھوڑے ہیں۔ایک بیٹا اور ایک بیٹی۔ان کا بیٹا بھی وکالت سے منسلک ہے اور بیٹی اپنے خاوند کے ساتھ کینیڈا میں ہے۔ان کے میاں خاوند لڑکی کا یا مو دود خان صاحب کا داماد جو ہے یہ مکرم صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب کی پوتی کا بیٹا ہے۔مودود احمد خان صاحب اکتوبر 1996ء میں امیر ضلع کراچی مقرر ہوئے۔اس سے قبل آپ نائب امیر اور سیکرٹری امور خارجہ کے طور پر خدمات بجالاتے رہے۔فضل عمر فاؤنڈیشن، ناصر فاؤنڈیشن، طاہر فاؤنڈیشن کے ڈائر یکٹر بھی تھے اور 84ء میں جماعت پر جو ابتلا آیا اس کے نتیجے میں پریس کے ساتھ بھی ان کا کافی اچھار ابطہ رہا۔ان کی اہلیہ امۃ المؤمن صاحبہ جو ملک عمر علی صاحب مرحوم کی بیٹی ہیں اور ان کی والدہ کا نام سیدہ سعیدہ بیگم تھا جو حضرت میر محمد اسحاق صاحب کی بیٹی تھیں ، وہ کہتی ہیں کہ بڑی سادہ طبیعت، خوش اخلاق، ہمدرد، منکسر المزاج اور شفقت کرنے والے تھے۔جن سے بھی آپ کا تعلق رہا ہے ایسا ہی تھا کہ ہر کوئی یہ کہتا تھا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ہم سے سالہا سال کا تعلق ہے۔چاہے وہ جماعت کا چھوٹے سے چھوٹا کار کن ہو یا سینئر ممبر ہو۔پھر آپ ہی کہتی ہیں کہ کوئی ایک پہلو بھی ایسا نہیں جس میں کسی بھی لحاظ سے میں نے بحیثیت شوہر یا بحیثیت باپ ان میں کمی دیکھی ہو۔آئیڈیل شوہر تھے ، آئیڈیل باپ تھے ، آئیڈیل شخص تھے اور ہر شخص آپ سے بڑا متاثر ہو تا تھا۔ان کے بیٹے مامون احمد خان کہتے ہیں کہ آئیڈیل باپ تھے۔بچپن سے ہی ہمیں نماز کی عادت ڈالی۔بہت چھوٹی عمر سے ہی مجھے اپنے ساتھ نماز فجر پر لے جایا کرتے تھے اور بڑوں کی عزت اور خدمت کی تلقین بھی کیا کرتے تھے اور ہم دونوں بہن بھائیوں پر ان کی نماز کی پابندی کا اور دوسری مالی قربانی کا بڑا اثر ہے۔مالی قربانی میں بھی صف اول میں تھے اور کہتے ہیں جب ہم ربوہ جاتے تھے تو بہشتی مقبرہ میں لے جاتے تھے اور بزرگوں کی قبروں پر اور صحابہ کی قبروں پر لے جاکے ہمیں ان کے بارے میں تعارف بھی کروایا کرتے تھے۔انکساری آپ میں بڑی تھی اور غنی بڑا پایا جاتا تھا۔غریبوں سے بڑے عاجز ہو کے ملتے تھے لیکن یہ نہیں کہ کسی افسر سے اس لیے ملنا کہ شاید میری ترقی کا