خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 377
خطبات مسرور جلد 17 377 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 جولائی 2019 نے کہا کہ اے اہم فلاں ! آپ ٹھیک ہیں اور الحمد للہ ایسے ہی ہیں جیسے کہ تو پسند کرتی ہے، تو اس عورت نے جواب دیا کہ مجھے دکھاؤ میں آپ کو دیکھنا چاہتی ہوں۔تو پھر اس عورت کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف اشارہ کر کے دکھایا گیا۔جب اس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو کہنے لگی کہ ہر مصیبت آپ کے بعد معمولی ہے۔(السيرة النبوية لابن هشام صفحه 545 ، باب غزوة أحد، شَأْنُ الْمَرْأَةِ الدّينَارِيةِ، دار الكتب العلمية بيروت 2001ء) ایک اور روایت میں اس عورت کے بیٹے کے شہید ہونے کا ذکر بھی ملتا ہے۔حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں کہ جنگ احد کے موقعے پر جب اہل مدینہ بہت گھبراہٹ کا شکار ہو گئے تھے کیونکہ یہ افواہ پھیل گئی تھی کہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو شہید کر دیا گیا ہے حتی کہ مدینے کے گلی کوچوں میں چیخ پکار مچ گئی تھی تو ایک انصاری خاتون پریشان ہو کر گھر سے نکلی تو اس نے آگے اپنے بھائی، بیٹے اور شوہر کی لاش دیکھی۔راوی کہتے ہیں کہ میں نہیں جانتا کہ پہلے اس نے کسے دیکھا تھا مگر جب وہ آخری کے پاس سے گزری تو اس نے پوچھا یہ کون ہیں ؟ لوگوں نے بتایا کہ تیرا بھائی، تیرا شوہر، تیرا بیٹا ہے۔اس نے پوچھار سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا حال ہے ؟ لوگوں نے کہا وہ آگے ہیں۔وہ عورت چلتی ہوئی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچی اور اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دامن تھام لیا اور پھر کہا کہ یارسول اللہ میرے ماں باپ آپ پر قربان ! جب آپ سلامت ہیں تو مجھے کسی نقصان کی کوئی پروا نہیں۔(المعجم الاوسط للطبرانى حديث 7499 جلد 05 صفحه 329-330 من اسمه محمد ، دار الفکر بيروت 1999ء) ایک قول کے مطابق اس عورت کا نام سمیر اء بنت قیش تھا جو نعمان بن عبد عمرو کی والدہ تھیں۔(کتاب المغازى لمحمد بن الواقدى جلد 1 صفحه 251-252، باب غزوة احد دار الكتب العلمية بیروت 2001ء) حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک موقعے پر اس واقعہ کا ذکر کیا ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام میں اس بہادری کی مثالیں بہت کثرت سے ملتی ہیں۔دنیوی لوگوں میں تو کروڑوں لوگوں اور سینکڑوں ملکوں میں سے ایک آدھ مثال ایسی مل سکے گی مگر صحابہ میں ، چند ہزار صحابہ میں سینکڑوں مثالیں ملتی ہیں۔کیسی اعلیٰ درجہ کی یہ مثال ہے جو ایک عورت سے تعلق رکھتی ہے اور حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں کہ میں کئی دفعہ اسے بیان کر چکا ہوں۔( یہ مثال میں بھی یہاں کئی دفعہ بیان کر چکا ہوں) اور جو اس قابل ہے کہ ہر مجلس میں سنائی جائے اور اس کی یاد کو تازہ رکھا جائے۔بعض واقعات ایسے شاندار ہوتے ہیں کہ بار بار سنائے جانے کے باوجو د پرانے نہیں ہوتے۔ایسا ہی واقعہ اس عورت کا ہے جس نے جنگ احد کے موقعے پر مدینے میں یہ خبر سنی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم شہید ہو گئے ہیں۔وہ مدینے کی دوسری عورتوں کے ساتھ گھبرا کر باہر نکلی اور جب پہلا سوار احد سے واپس آتے ہوئے اسے نظر آیا تو اس نے اس سے دریافت کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا حال ہے ؟ اس نے کہا کہ تمہارا خاوند مارا گیا ہے۔اس نے کہا میں نے تم سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق سوال کیا ہے اور تم میرے خاوند کی خبر سنا رہے ہو۔اس نے پھر کہا کہ تمہارا باپ بھی مارا گیا ہے۔مگر اس عورت نے کہا میں تمہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق پوچھتی ہوں اور تم باپ کا حال بتارہے ہو۔اس سوار نے کہا کہ تمہارے