خطبات مسرور (جلد 17۔ 2019ء) — Page 376
خطبات مسرور جلد 17 376 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 19 جولائی 2019 ہی فوت ہو گئے تھے۔یہ روایت ابو عمر کی ہے لیکن یہ بھی کہا جاتا ہے کہ آپ کی وفات حضرت عمرؓ کے زمانہ خلافت میں 65 یا 66 سال کی عمر میں ہوئی تھی۔(اسد الغابة فى معرفة الصحابة جلد 4 صفحه 304 ، عويم بن ساعده، دار الكتب العلميه بيروت 1994ء) اگلے صحابی جن کا ذکر ہے ان کا نام حضرت نعمان بن سنان ہے۔حضرت نعمان بن سنان کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج کے خاندان بنو نعمان سے تھا۔ابن ہشام نے لکھا ہے کہ حضرت نعمان بنو نعمان کے آزاد کردہ غلام تھے جبکہ ابن سعد نے انہیں بنو عبید بن عدی کا آزاد کردہ غلام لکھا ہے۔حضرت نعمان بن سنان کو غزوہ بدر اور غزوۂ احد میں شامل ہونے کی توفیق ملی۔(السيرة النبويه لابن هشام صفحه 471 ، الانصار ومن معهم / من بنى النعمان دار الكتب العلمية بيروت 2001ء)(الطبقات الكبرى جلد 3 صفحه 293 "النعمان بن سنان داراحياء التراث العربي بيروت لبنان 1996ء)(اسد الغابه فى معرفة الصحابه جلد 5 صفحه 315 النعمان بن سنان دارالکتب العلميه بيروت لبنان 2008ء) پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام ہے حضرت عنترہ مولی سکیم حضرت عنترہ حضرت سلیم بن عمرو کے آزاد کردہ غلام تھے۔یہ حضرت عشترہ سلمی ذکوانی تھے اور وہ قبیلہ بنو سواد بن غنم کے حلیف تھے جو انصار کی ایک شاخ تھی۔حضرت عنترہ غزوہ بدر اور غزوہ احد میں شامل ہوئے۔غزوہ احد کے روز شہید ہوئے۔انہیں تو فل بن مُعاویہ دیلی نے شہید کیا۔ایک قول کے مطابق حضرت عنترہ کی وفات جنگ صفین میں حضرت علی کے دور خلافت میں 137 ہجری میں ہوئی۔(الاستيعاب في معرفة الاصحاب جلد 3 عَنْتَرَة السُلمى صفحه 1246 دار الجيل بيروت 1992ء) پھر جن صحابی کا ذکر ہے ان کا نام حضرت نعمان بن عبد عمرو ہے۔حضرت نعمان بن عبد عمرو کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج کی شاخ بنو دینار بن سنجار سے تھا۔ان کے والد کا نام عبد عمر و بن مسعود تھا اور والدہ کا نام سمیراء بنت قیس تھا۔حضرت نعمان بن عبد عمر و غزوہ بدر اور احد میں شریک ہوئے۔جنگ بدر میں ان کے بھائی ضحاک بن عبد عمرو بھی ان کے ساتھ شریک ہوئے۔حضرت نعمان بن عبد عمرو کو غزوہ احد میں شہادت کار تنبہ نصیب ہوا۔حضرت نعمان اور حضرت ضحاک کا ایک تیسر ابھائی بھی تھا جن کا نام قطبہ یہ تھا، انہیں بھی آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہونے کا شرف حاصل تھا۔واقعہ بئر معونہ میں حضرت قطبہ کی شہادت ہوئی تھی۔الطبقات الكبرى لابن سعد جلد 3 صفحه 394 "النعمان بن عبد عمرو ، دار الكتب العلمية بيروت لبنان 2012ء)(اسد الغابه في معرفة الصحابه جلد 5 صفحه 316 "النعمان بن عبد عمرو‘ دار الكتب العلميه بیروت لبنان 2008ء) سعد بن ابی وقاص سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بنو دینار کی ایک عورت کے پاس سے گزرے جس کا خاوند ، بھائی اور باپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ احد میں شریک ہوئے اور وہ سب شہید ہو گئے تھے۔جب ان کی تعزیت اس عورت سے کی گئی تو اس نے پوچھار سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا حال ہے ؟ تو لوگوں